Urdu news

Tuesday, 15 March 2022

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے والے مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

صوابی سے تعلق رکھنے والا محمد عادل نامی مسافر سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا جہاں بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف اور اے ایس ایف کے عملے نے بیگ کو مشکوک قرار دیکر کھول کر دیکھا۔

بیگ کی تہوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 330 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ملزم  پرواز نمبر ای آر 703 سے شارجہ روانہ ہو رہا تھا۔

The post نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wJFSrXT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...