Urdu news

Wednesday, 2 March 2022

الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

 اسلام آباد: حکومت کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کر آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ وفاقی حکومت الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعہ کی جانے والی ترمیم پر ازسرنو غور کرے، ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

The post الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GbTulDF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...