Urdu news

Thursday, 3 March 2022

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

 اسلام آباد: منشیات اسمگلنگ الزام کیس میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے ملک  چیک ری پبلک  واپس جانے کی درخواست دائر کردی۔

جسٹس عامر فاروق نے ٹریزا کی پاسپورٹ اور دیگر سامان واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔  غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے وکیل نے بتایا کہ پٹشنر ٹریزا کو اپنے ملک واپس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر ملکی ماڈل ٹریزا منشیات اسمگلنگ کیس میں بری

وکیل نے کہا کہ 2018 میں ٹریزا کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور سزا ہوئی تاہم پھر لاہور ہائی کورٹ نے بری کیا، لیکن وزارت داخلہ نے اس کی اپنے ملک واپس جانے کی درخواست مسترد کی، کیونکہ بریت کے خلاف اپیل زیر التوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

The post غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/14B2IWo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...