سیالکوٹ: اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیر آباد میں زمیندار کی جانب سے بچوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک سے لکیریں بھی نکلواتا رہا، بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تشدد کا نشانہ بنانے والے زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کمسن بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
The post وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/n2HtSN4
No comments:
Post a Comment