Urdu news

Thursday, 3 March 2022

پاکستان نے انسانی بنیادوں پر یوکرین میں بھارتی طلبہ کی مدد کی، شاہ محمود قریشی

میرپورخاص: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر یوکرین میں ’پریشان‘ بھارتی طلبہ کی مدد کی ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے سندھ کے ضلع میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر بات کی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ’حقوق سندھ مارچ‘ کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ویڈیو ضرور دیکھی ہوگی جس میں پریشان بھارتی طلبہ کو پاکستانی سفارتخانے نے انہیں کھانا پیش کیا اور ان کی دیکھ بھال کی۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ طلبعلم تھے اور پریشانی اور دباؤ میں تھے اس لیے ہم نے انسانی بنیادوں پر ان کے لیے جو ممکن تھا وہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پولینڈ، رومانیہ سمیت ہنگری  نے پاکستان کو یوکرین سے تمام پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کا یقین دلایا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ طلبہ کی بڑی تعداد حفاظت کے ساتھ پہنچ گئی ہے اور جو رہ گئے ہیں ان کی وطن واپسی کےلیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کو ایک ’چیلنج‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی ایمبیسی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

The post پاکستان نے انسانی بنیادوں پر یوکرین میں بھارتی طلبہ کی مدد کی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3H97MYJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...