Urdu news

Monday, 14 March 2022

اپوزیشن کےنمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے،وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگراپوزیشن کے نمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں۔اگرنمبرز پورے ہیں تواسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے۔

انہوں نے کہا تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی  ذمہ داری کوبخوبی سمجھتےہیں۔ تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا آئینی حق ہےاورعدم اعتمادکامقابلہ کرناہمارآئینی وجمہوری حق ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےلانگ مارچ کیاحکومت نےکہیں نہیں روکا لانگ مارچ کرنےوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکاجائےگا۔کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سےشیئرکرناچاہتےہیں۔جلسےکےذریعےوزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں اوآئی سی کانفرنس ہونے والی ہے اس کے اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کے لئے اعزازہے۔

The post اپوزیشن کےنمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے،وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7IFJRp5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...