Urdu news

Monday, 14 March 2022

جہانگیرترین کی پاکستان واپسی مؤخر، ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کردیا

لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہےاور ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔

 

The post جہانگیرترین کی پاکستان واپسی مؤخر، ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IXFj3Br

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...