Urdu news

Sunday, 8 January 2023

آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کا زلزلہ

میرپور: آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی، جاتلاں اور خالق آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

 

The post آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کا زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RlcHV9s

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...