Urdu news

Monday, 2 January 2023

لاہور میں پولیس اہلکاروں کا پمپ کیشیئر پر تشدد، 34 ہزار کیش بھی لے گئے

 لاہور: سال بدل گیا پولیس کا رویہ نہ بدلا، لاہور میں پولیس کے شہری پر سرعام تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر پر تشدد کیا، 34 ہزار کیش بھی لے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکم جنوری کی رات 8 بجے ایلیٹ اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر آئے، گاڑی سے اترتے ساتھ ہی لڑکے پر تشدد کرنا شروع کردیتے ہیں۔

پٹرول پمپ پر کھڑے شہریوں کی مداخلت پر لڑکے کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ آپریشن منیجر نعیم کے ایلیٹ گاڑی کا پیچھا کرنے پر پولیس اہلکار لڑکے کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوجاتے ہیں۔

آپریشن منیجر نعیم نے بتایا کہ تعاقب کرنے پر ایلیٹ اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میری کار کی چابی اور موبائل بھی چھین کر ساتھ لے گئے۔

متاثرہ لڑکے نے ایلیٹ اہلکاروں کے خلاف تھانہ ہئیر جبکہ آپریشن منیجر نعیم نے ڈیفنس بی میں درخواست دے دی۔

The post لاہور میں پولیس اہلکاروں کا پمپ کیشیئر پر تشدد، 34 ہزار کیش بھی لے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yhLg19n

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...