Urdu news

Sunday, 8 January 2023

اورکزئی میں زمینی تنازعے پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

اورکزئی: لوئر اورکزئی میں زمینی تنازعے پر تصادم میں فائرنگ کرکے 5 افراد قتل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے کے ڈی پی او نذیر خان نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ستوری خیل کا ضلع خیبر ستوری خیل کے ساتھ حد بندی کا تنازعہ ہے۔

ڈی پی او نذیر خان کے مطابق ضلع خیبر ستوری خیل نے فائرنگ کرکے اورکزئی ستوری خیل کے 5 افراد کو قتل کیا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ سانحہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے  میں پہنچ گئی ہے اور حالات کنٹرول میں ہے جبکہ پانچوں افراد کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post اورکزئی میں زمینی تنازعے پر فائرنگ سے 5 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B8GPmj4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...