Urdu news

Saturday, 7 January 2023

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے

  کراچی: معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے۔

مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔

محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔

مولانا احترام الحق تھانوی کی تدفین کے حوالے سے خاندان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

The post معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G641Pd7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...