Urdu news

Sunday, 1 January 2023

لاہور ،فیصل آباد ائرپورٹس سے منشیات کی برطانیہ و شارجہ اسمگلنگ ناکام

 لاہور: اے این ایف نے لاہور اور فیصل آباد ائرپورٹس سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔  اس سلسلے میں لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ کارگو پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے بک کیے گئے پارسل سے7 کلو 800 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

دوسری کارروائی میں فیصل آباد ائرپورٹ فلائٹ نمبر G 9563 سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد  کرلیے گئے۔ گرفتار ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 16 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب سکھر میں ایک اور کارروائی کے دوران مقامی رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

The post لاہور ،فیصل آباد ائرپورٹس سے منشیات کی برطانیہ و شارجہ اسمگلنگ ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5THS1KZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...