لاہور: مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کامیاب ہوگیا۔
نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی سرجری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال جاری کی اور بتایا کہ مریم نوازشریف کی تین گھنٹے کی طویل سرجری کامیاب ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ مریم نواز بحالی کی طرف گامزن اوردعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
#MaryamNawaz @MaryamNSharif underwent a 03 hour long successful surgery and is recovering well.
Alhamdulillah …
She’s thanking everyone for their prayers.
Allah SWT Kareem— DR. ADNAN KHAN (@Dr_Khan) January 6, 2023
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کی کامیاب سرجری سے متعلق آگاہ کیا اور لکھا کہ ’مریم نواز نے دعا کرنے والے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے‘۔
الحمداللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں الحمدللّٰہ ۔ آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 6, 2023
واضح رہے کہ چند روز قبل مریم نواز سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں، وہ آپریشن کے بعد تھوڑے دن آرام کریں گی اور پھر جنوری کے آخری ہفتے میں مریم نواز کی پاکستان واپسی متوقع ہے۔
The post جینیوا میں مریم نواز کے گلے کا تین گھنٹے طویل کامیاب آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oe9azdY


No comments:
Post a Comment