Urdu news

Thursday, 12 January 2023

کمرے میں گیس سلنڈر کا ’وال‘ کھول کر آگ لگانے والا نوجوان جھلس کر جاں بحق

کراچی: نیو کراچی میں گھر کے اندر ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر کمال نسیم نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر الیون ڈی اتوار بازار کے قریب گھر کے اندر پیش آیا تھا جبکہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت 35 سالہ محمد اشرف کے نام سے کی گئی۔

انہوں ںے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو اہلخانہ نے بیان دیا کہ اشرف نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر طیش میں آکر گھر میں رکھا ہوا گیس سلنڈر کمرے میں لیجا کر اس کا وال کھول دیا اور گیس کمرے میں جمع ہونے پر اس نے ماچس جلائی تو آگ بھڑک گئی اور وہ جھلس کر دم توڑ گیا۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی 2 بچوں کا باپ اور نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھا جبکہ کمرے میں آگ بھڑکنے سے اس میں موجود سامان کو بھی آگ لگ گئی تاہم اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس پر قابو پالیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

The post کمرے میں گیس سلنڈر کا ’وال‘ کھول کر آگ لگانے والا نوجوان جھلس کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/58LtfSQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...