Urdu news

Thursday, 5 January 2023

نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے ہلاکت حادثہ نہیں قتل نکلا

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے گِر کر ہلاکت کا واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل نکلا۔

پولیس نے بھائی کی درخواست پر نجی کمپنی جہاں پر مقتولہ ملازمت کرتی تھی، مالکان و انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ صنم ناز نجی کمپنی میں ریسپشنسٹ کی حیثیت سے ملازمت کرتی تھی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ نے چھوٹی بہن کو بتایا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیر تعمیر پلازہ میں نیوائیر نائٹ کا فنکشن ہے، جس میں چیئرمین، ایڈمن انچارج، ایڈمن آفیسر وغیرہ بھی شریک ہوں گے۔ ہمشیرہ نے فنکشن میں پہنچ کر چھوٹی بہن کو اطلاع بھی دی۔

مدعی نے درخواست میں کہا کہ متعدد بار مقتولہ سے چھوٹی بہن نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہ ہوا، رات 2 بجے چیئرمین کمپنی ، ایڈمن انچارج  وغیرہ گھر آئے اور کہا صنم ناز حادثے میں زخمی ہوگئی ہے۔ جب اسپتال پہنچے تو نعش مردہ خانے میں موجود تھی، جس پر زخموں کے نشانات تھے۔

تدفین وغیرہ سے فارغ ہوئے توپتہ چلا کہ کمپنی کے افراد نے باہم صلاح مشورے سے مبینہ طور پر ہوس کی تسکین نہ ہونے پر مقتولہ کو آٹھویں منزل پر لفٹ کی جگہ سے دھکا دیکر واقعہ کو حادثہ کا رنگ دیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

The post نیوائیر نائٹ پر خاتون کی آٹھویں منزل سے ہلاکت حادثہ نہیں قتل نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sul8KUD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...