Urdu news

Thursday, 2 February 2023

شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 10 ماہ میں جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی  اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے جس طرح دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

انہوں نے کہا یہ سب دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے۔

The post شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IikSJHc

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...