Urdu news

Thursday, 2 February 2023

شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں پیش آیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 87 ہزار پاکستانی شہریوں، پاک فوج  اور پولیس کے اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

The post شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RoKXDH9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...