Urdu news

Saturday, 4 February 2023

پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

  کراچی: لیاری آگرہ تاج کالونی میں پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقہ آگرہ تاج کالونی دہلی پارک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے ضابطہ کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 26 سالہ طاہر بنگش کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او کلری آغا اسد نے بتایا کہ واقعہ پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جو کہ ڈیوٹی پر نہیں تھے، مقتول سعید آباد تھانے میں تعینات تھا تاہم پولیس فائرنگ کی وجہ اور ملزم کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا قصبہ نیو میانوالی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 24 سالہ امام شاہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

The post پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IuLdf2Y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...