Urdu news

Tuesday, 7 February 2023

پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ

 لندن: بین الاقوامی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان جارہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے ڈالر اسمگلنگ طالبان حکومت کی لائف لائن ہے، افغانستان کی یومیہ ضرورت ایک سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہے جبکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی بنیاد پر افغانستان کو ہفتہ وار چالیس کروڑ ڈالر فراہم کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر اسمگلرز بھی افغانی کرنسی خرید رہے ہیں، اسی وجہ سے افغانی کرنسی کی قدر میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2021 میں ایک ڈالر کے 124 افغانی روپے مل رہے تھے، جو اب تقریبا 90 روپے ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں پاکستانی کرنسی کی قیمت اس دوران 37 فیصد کم ہوئی اور افغان کرنسی دنیا کی مضبوط کرنسی بن گئی ہے۔

The post پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RjzucTB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...