Urdu news

Thursday, 9 February 2023

ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

ڈیرہ بگٹی: ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر پھیلاؤغ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اہلکار اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لیویز اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد ریٹرننگ افسر کے ہمراہ واپس شہر کی جانب آرہے تھے۔

واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں آج بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

The post ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3S0TJv1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...