Urdu news

Thursday, 9 February 2023

پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 راولپنڈی: سی ٹی ڈی پنجاب اور وفاقی حساس ادارے نے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کی شناخت حیات اللہ اور وکیل خان کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروں کے ساتھ راولپنڈی پولیس لائنز پر حملہ آور ہونا تھا، تھانہ صدر بیرونی، ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی، سینٹ پال چرچ حاجی فقیر گروپ کا ٹارگٹ تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے بتایا ہے کہ انہوں ںے کانونٹ اسکول راولپنڈی، پولیس لائنز اسلام آباد سمیت دیگر حساس مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنی تھیں، انہوں ںے تمام مقامات کی ریکی کرکے تصاویر ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان کو ارسال کیں۔

سی ڈی ڈی نے کہا ہے کہ حاجی فقیر گروپ افغانستان سے آپریٹ ہورہا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AmdcjXb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...