Urdu news

Monday, 6 February 2023

غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ کیلیے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں واقع سول ایوی ایشن کے شعبہ کارگو میں بھی بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سول ایوی ایشن کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں سی اے اے کو کہا گیا ہے کہ وہ کراچی ائیرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک  بوتھ کیلیے جگہ فراہم کرے، اس بوتھ کے ذریعے اسٹیٹ بینک نے محکمہ کسٹمز کے ساتھ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے اور ایکس چینج کمپنیوں کی سخت نگرانی بھی کرے گا۔

کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکس چینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکس چینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔

 

The post غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lgxoBw2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...