Urdu news

Tuesday, 7 February 2023

پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا

 اسلام آباد: سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔

سی پیک کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔

اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے بتایا کہ 1ہزار320 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریباً 9ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کریگا،جس سے ملک میں تقریبا 40لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔

یہ توانائی کی لاگت میں کمی، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی کی درآمدات میں بحران کے خاتمے اور پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا ۔

The post پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/M2BK4yt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...