Urdu news

Sunday, 5 February 2023

مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی

اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز جانے والوں پر سگریٹ نوشی اور کچرے یا پلاسٹک بیگز لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہڑے گا۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔

The post مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IsN7OQq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...