Urdu news

Friday, 10 February 2023

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

 پشاور: الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور تحصیل نوشہرہ کے چیئرمین اسحاق خٹک نے اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختونخوا الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسحاق خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنا غیر آئینی اقدام ہے، بلدیاتی حکومت کا کردار جمہوریت میں بہت نمایاں ہے، صوبائی جنرل الیکشن پر اثرانداز ہونے کی بنیاد پر بلدیاتی نمائندوں کو معطل کیا گیا۔

اسحاق خٹک نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو وفاقی حکومت کو بھی ختم کریں کیونکہ وفاق بھی ضمنی الیکشن اور صوبائی جنرل الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کریں گے، الیکشن پر اثر انداز ہونے کا جواز بنایا گیا جو ٹھیک نہیں ہے۔

اسحاق خٹک نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر کسی ملک میں سیاسی نظام مکمل نہیں، عدالت الیکشن کمیشن کے اعلامیے کو کالعدم قرار دے۔

The post خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f7zQvbR

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...