کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 74 سالہ بزرگ خاتون کو بے دخل کرکے گھر پر مبینہ قبضے کے تنازعے سے متعلق کیس ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو 74 سالہ ماں کو بے دخل کرکے گھر پر مبینہ قبضے کے تنازع سے متعلق بیٹے کامران احمد اور بہو تہمینہ کا کیس مسترد کرنے سے تعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت 74 سالہ خاتون نصرت عدالت میں پیش ہوگئیں۔ عدالت نے 74 سالہ ماں کی کیس ترجیحی بنیادوں پر سننے کی استدعا منظور کرلی۔
درخواست گزار کے وکیل سلیم ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میری موکلہ پر بہو نے دو بار حملہ کیا، بیٹا اور بہو ڈیفنس 5 فائیو میں واقع گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، میری موکلہ ڈیفنس 5 کے گھر کی قانونی مالکن ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ماں کو سننے کے بعد بیٹے اور بہو کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔
بوڑھی عورت کے وکیل نے کہا کہ بیٹے اور بہو نے ڈی سی کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا، سیشن عدالت نے بیٹے اور بہو کے موقف کو رد کیا، اب بیٹے اور بہو نے سیشن عدالت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، بیٹے کامران احمد اور بہو تہمینہ کا کیس مسترد کیا جائے، میری موکلہ بزرگ شہری ہے، ترجیحی بنیادوں پر کیس سنا جائے۔
عدالت نے کیس ترجیحی بنیاد پر سننے کا حکم جاری کردیا اور سماعت دو ہفتے بعد مقرر کردی۔ عدالت نے بزرگ شہری کے باعث کیس کا فائل کور ریڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔
The post بیٹے اور بہو کے ہاتھوں پریشان بزرگ خاتون کا کیس فوری سننے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YXkl964
No comments:
Post a Comment