Urdu news

Saturday, 1 April 2023

پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں  کا دعویٰ مسترد کردیا

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے  میں آٹا تقسیم کے پروگراموں میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے۔ نگراں وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

عامر میر کے مطابق تین افراد بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے، باقی 4 لوگ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہارے اور ان میں سے 2 کا انتقال اسپتال اور 2 کا گھر میں ہوا۔ سابق وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی۔کم از کم رمضان ہی میں جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں۔ اب فواد جیسوں کے لیے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں۔

The post پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں  کا دعویٰ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F40isbX

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...