Urdu news

Saturday, 1 April 2023

عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک کے باہر حفاظت کیلیے موجود کارکنوں اور رضاکاروں کے ساتھ افطار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین افطار سے کچھ دیر قبل اچانک کارکنوں کے درمیان پہنچے جس پر انہیں دیکھ کر نوجوان اور خواتین مزید پُرجوش ہوگئے۔

عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر افطار کیا اور پھر اُن سے مختصر خطاب بھی کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے جذبے کی تعریف کی۔

The post عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PrbSDoA

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...