Urdu news

Sunday, 9 April 2023

چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں، پرویزالہی

 لاہور: چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد  چیف جسٹس عمرعطابندیال کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف نے کہا  ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے دیا تھا تواس وقت ساری پی ڈی ایم ان کے احترام میں کھڑی ہوتی تھی اوران کے نام کو چومتی تھی۔

اب جب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا  ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لیے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں ہو رہی  ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اُٹھانا پڑ رہا  ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

The post چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں، پرویزالہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TrD34XL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...