کراچی: نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد میمن دنیا کی بلندترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے۔
اسد میمن دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چارکو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں،
نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسدعلی میمن سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کے لیے جانے والی 15 رکنی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں۔
کامیابی کی صورت میں نیپال کے سلسلہ کوہ، ہمالیہ میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنےو الے وہ آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
The post پاکستانی کوہ پیما اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نیپال پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PecNvgr
No comments:
Post a Comment