Urdu news

Monday, 6 November 2023

ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان: آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے درازندہ کے علاقے میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن میں عارف اور رحمت علی شامل ہیں جب کہ زخمی اہل کاروں میں اے ایس آئی عالم شیر، فضل شاہ اور عطا الرحمن شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے ایک اہل کار حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا، جہاں کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات تھی، جسے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

The post ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s1vpTUM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...