Urdu news

Tuesday, 14 November 2023

عمران خان کے وکیل کی استدعا پر نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

 پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی  کے وکیل کی استدعا پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل قاضی انور نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی، جس پر عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے ہیں، ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف غیرقانونی طور پر فروخت کیے۔

درخواست کے مطابق عمران خان نے اپنی اہلیہ کی 70 لاکھ کی جیولری کو کاغذات نامزدگی فارم میں بھی ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے ضمنی الیکشن کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے جو الیکشن ایکٹ 2017ء  کی خلاف ورزی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

The post عمران خان کے وکیل کی استدعا پر نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XbYM7Nw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...