Urdu news

Thursday, 9 November 2023

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف اور ژالہ باری

 اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف کے ساتھ ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ 

سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت تک مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ لانگ ویک اینڈ کی وجہ سے ملکہ کوثار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

پولیس کے مطابق مری میں اس وقت تک دو سے تین انچ سنو فال ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ دانے دار برف باری کی وجہ سے مری کی سڑکوں میں پھسلن ہے اس لیے آنے والے سیاح حضرات سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

پولیس نے سیاحوں کو لیٹ نائٹ سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

The post ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف اور ژالہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/frRuFBS

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...