لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق کتاب لکھنے والی اداکارہ ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کتاب میں سب سچ لکھا اور اُس کے ثبوت موجود ہیں جبکہ میں ان تمام باتوں کا دفاع بھی کرسکتی ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں معروف صحافی و میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دہرے معیار کے مالک ہیں، میری اُن سے دوستی پلس تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا اُس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ہر لکھی گئی بات کا دفاع کرسکتی ہوں‘۔
یہ کتاب چھپنے سے روک دی گئی تھی، ہاجرہ خان
follow our WhatsApp channel:https://t.co/HCATVJBjKj#ExpressNews #Kaltak #JavedChaudhry #pakistan pic.twitter.com/JnCZwKjlkP— Express News (@ExpressNewsPK) November 27, 2023
عمران خان سے پہلی ملاقات کے بارے میں ہاجرہ خان نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی، دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی، میں چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات پرپرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی‘۔
میری عمران خان سے دوستی پلس تھی !!https://t.co/HCATVJBjKj#ExpressNews #Kaltak #JavedChaudhry #pakistan pic.twitter.com/5QNJJG6VGk
— Express News (@ExpressNewsPK) November 27, 2023
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اُن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے دیکھا چیئرمین پی ٹی آئی منشیات استعمال کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اورتھی، اللہ تعالیٰ نےچیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے۔ ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کتاب کامسودہ بھیجا جس کےبعد میرا ای میل ہیک کروا دیا گیا تھا۔
The post کتاب میں عمران خان کیلیے جو لکھا اُس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں، ہاجرہ خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Aty6TXF
No comments:
Post a Comment