Urdu news

Sunday, 12 November 2023

مٹیاری میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کا دہشت گرد گرفتار

  کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مٹیاری سے القاعدہ  کے دہشت گرد عبداللہ صغیر کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ  کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مٹیاری کی حدود جیندل شاہ کوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں عبداللہ صغیر آسی عرف اسد ولد محمد صغیر آسی کو گرفتار کرلیا گیا۔

کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے دو دہشت گرد علی اور شہریار پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبداللہ سعودی عرب ، ملائیشیا اور افغانستان کا دورہ کرچکا ہے تاکہ نیٹ ورک کو مضبوط کرسکے جبکہ وہ  حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے پاکستان ڈی پورٹ بھی ہوچکا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں ۔

The post مٹیاری میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hTvuXAa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...