Urdu news

Monday, 13 November 2023

عازمین حج کیلیے اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ تک کمی کا امکان

اسلام آباد: عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، آئندہ برس حج پہلے سے سستا ہوگا۔

گزشتہ سال کے حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کی کمی متوقع ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے11لاکھ75ہزار روپے وصول کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم، فی کس11لاکھ وصول کیے جائیں گے

نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور بدھ کو اجلاس میں پالیسی منظور ہونے کا امکان ہے، نظرثانی شدہ پالیسی میں نجی حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر2ترامیم شامل ہیں۔

پالیسی کے تحت10برس سے کم عمر بچے بھی حج پر جاسکیں گا اور80برس سے زائد عمر کے عازمین کو مددگار ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی،سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

The post عازمین حج کیلیے اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ تک کمی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0TrIXLF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...