Urdu news

Monday, 6 November 2023

9 مئی؛ جناح ہاؤس کے اطراف کی جیوفینسنگ لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام شامل

 لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود افراد کی جیو فینسنگ فہرست میں پولیس کے دو افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔

ایس پی  ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو فراہم کی گئی لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے پرسنل اسٹاف افسر انسپکٹر عاصم رفیع کا نام فہرست میں موجود ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی قصور  انسپکٹر آصف ذوالفقار کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی لسٹ میں  مجموعی طور پر 101 مردو خواتین شامل ہیں۔

The post 9 مئی؛ جناح ہاؤس کے اطراف کی جیوفینسنگ لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ha9AZXx

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...