Urdu news

Saturday, 18 November 2023

خضدار: گھر میں سلینڈر دھماکے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار ميں سلنڈر دھماكے ميں خاتون اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے بولان کالونی کے ایک گھر میں کام کے دوران گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین خواتین (ماں، دو بیٹیاں) جھلس کر بری طرح سے زخمی ہوئیں۔

واقعے کے بعد ماں  اور دو بیٹیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زخمیوں کو بنیادی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کرنے کی سفارش کی۔

اہل خانہ کے مطابق کراچی منتقلی کے دوران وڈھ کے مقام پر دونوں بچیاں جبکہ اوتھل کے مقام پر ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

The post خضدار: گھر میں سلینڈر دھماکے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/g0e8Jmx

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...