Urdu news

Wednesday, 15 November 2023

حکومت نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے وزارت توانائی کیلئے 42کروڑ37لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے ہارڈ شپ کٹیگری کے تحت 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ ای سی سی نے وزارت قومی صحت کی خدمات، قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن کی سمری پر غور کیا جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی(ڈی پی سی) نے اپنی 56 ویں اور 57 ویں اجلاس میں تجویز کی تھی کہ ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت 262 ادویات کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔

ای سی سی نے تفصیلی بحث اور غور و خوض کے بعد وزارت قومی صحت کی خدمات، ضوابط اور کوآرڈینیشن سے کہا کہ وہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے مناسب اور منصفانہ تجزیہ پر مشتمل سفارشات کے ساتھ اگلے منگل کو آگاہ کریں۔

ای سی سی نے وزارت سے یہ بھی ہدایت کی ہےکہ اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے اور صوبوں کی مشاورت سے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلیے معقول اور متوازن سفارشات پیش کی جائیں اس میں انڈسٹری کے ساتھ پہلے سے مہنگائی کا شکار صارفین کے مفاد کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے ربیع سیز کیلئے 200 کے ایم ٹی یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے اس بارےای سی سی نے ربیع سیزن کے لیے 200 کے ایم ٹی یوریا کھاد کی درآمد کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کردہ سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد  فیصلہ کیا۔

ای سی سی نے درآمدی لاگت اٹھانے کے لیے صوبوں کے ساتھ جمع شدہ مارک اپ کے ساتھ پوری کیش کریڈٹ کی حد کو نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ (این ایف ایم ایل) کو منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا

ای سی سی نے مزید غور کیا اور وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے لیے پیش کردہ سمری کی منظوری دی۔ ہے جس کے تحت پیٹرولیم ڈویژن کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے 423.726 ملین روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پرفراہم۔کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

The post حکومت نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kcr7KlT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...