غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں مسجد پر بمباری سے 50 نمازی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے سبرا میں نمازیوں سے بھری مسجد کونشانہ بنایا۔ اسرائیلی بمباری سے درجنوں نمازی زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے اردن کے فیلڈ اسپتال کو بھی نہیں چھوڑا۔ بمباری سے فیلڈ اسپتال کے 7 ارکان زخمی ہوگئے۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 40 روز گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک ساڑھے 11 ہزار فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
The post اسرائیل کی غزہ میں مسجد پر بمباری، 50 نمازی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TZQh8Aa
No comments:
Post a Comment