راولپنڈی: تھانہ جاتلی کے علاقے دولتالہ کے قریب خاتون کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسری خاتون کو زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسماتہ قرتہ العین مسافر وین میں سوار تھی کے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ نورین بی بی نامی خاتون بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی۔
پولیس نے مقتولہ اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
مقتولہ مسماتہ قرتہ العین نے اپنے ماموں زاد کے خلاف تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی دے رکھی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔
The post راولپنڈی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسافر وین میں سوار خاتون قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PJrR2eU
No comments:
Post a Comment