Urdu news

Sunday, 5 November 2023

گلشن اقبال کے رہائشی اپارٹمنٹ سے دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: گلشن اقبال کے رہائشی اپارٹمنٹ سے دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنے کے بعد لاش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ اوشعور بنگش نے بتایاکہ خاتون کی شناخت 38سالہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی ماں تھی۔ متوفی کے شوہر نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا کہ میں کام پر گیا ہوا تھا کافی دیر تک بچوں نے گھر کے دروزاے پر دستک دی جب دروزاہ نہیں کھولا تو میرا 15 سالہ بیٹا اور 11 سالہ بیٹی اپارٹمنٹ کے چوکیدار کے پاس گئے اور بتایا کہ میری والدہ دروزاہ نہیں کھول رہی ہے۔

جس پرچوکیدارانکے ساتھ فلیٹ پر گیا اس نے بھی دستک دی لیکن دروزاہ نہیں کھولا تو بچوں نےچوکیدار کو بولا کہ دروازہ توڑ دے چوکیدار نے دروازہ توڑا اور اندر گئے تو متوفیہ کوثر کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے والد اور بھائیوں کے درمیان پنجاب میں کوئی جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھی شبہ ہے کہ خاتون نے خودکشی کی تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔

The post گلشن اقبال کے رہائشی اپارٹمنٹ سے دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PXYOtH3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...