Urdu news

Saturday, 1 January 2022

مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیش رفت

 لاہور: بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی اور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اجرتی قاتل تھے۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پرحملہ کرنے والے اجرتی قاتل تھے، تاہم حملہ کس نے اورکیوں کروایا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق  تفتیشی ٹیموں نے لاہور کے ٹاپ شوٹرز کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں تاحال سراغ نہیں لگا سکیں ہیں کہ حملہ کس نے اورکیوں کرایا۔

علاوہ ازیں بلال یاسین نے حملہ آوروں کےخلاف اندراج مقدمہ کےلیے پولیس کو درخواست دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ آیا تھا، ان کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے، جنہوں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھیں تھیں، انہوں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کےلیے فائرنگ کردی، ایک فائر پیٹ اور دوسرا بائیں ٹانگ پر لگا تو میں گرگیا۔

The post مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sO1a6F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...