Urdu news

Thursday, 30 June 2022

پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لگتاہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئیں ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟ اتنا اضافہ سن کر بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے؟ وزیراعظم شہبازشریف کو استعفی دینا چاہیے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں، کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ

حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں چوتھی مرتبہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچادی ہے،یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئی ہے ۔

The post پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ps1pASu

تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریسن نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے ساتھ ایس ایس پی کی رپورٹ بھی موجود ہیں میں عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جلسے کے دن اور مقام کا تعین کیا گیا ہے جلسہ کی اجازت صرف پریڈ گراؤنڈ کے مقام کے لیے مشروط ہے۔

این او سی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سیاسی جماعتیں امن و امان کے حوالے سے تعاون کرنے کی پابند ہیں آئین کے آرٹیکل پندرہ اور سولہ میں دی گئی گارنٹی کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔

این او سی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندہ علی نواز اعوان نے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جلسہ کے موقع پر ایکسپریس وئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور جلسہ رات بارہ بجے ختم کرنا ہوگ جب کہ جلسہ گاہ میں مسلح افراد کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی

این او سی میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون کے ایک کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پریڈ گراونڈ جلسے کے آرگنائزر تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنے کے پابند ہوں گے۔

این او سی کے مطابق جلسہ میں ڈیک اور اسپیکر کا استعمال قانون کے مطابق ہی ہوسکے گا اور جلسہ آرگنائزر ٹریفک پلان کی پابندی کے لیے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔

این او سی میں کہا گیا ہے کہ فول پروف سیکورٹی جلسہ کے آرگنائزر اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی اور جلسہ گاہ میں داخل ہونے والوں کی باقاعدہ سیکورٹی چیکنگ ہوگی۔جلسہ گاہ کے اندر اور باہر سہ سہ ٹی وی کیمرے ہوں گے ۔

The post تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/T4VfRkO

پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر دوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کے سرکاری دورے کے موقع پر آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اعلیٰ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہےہیں۔

ملاقات کے دوران شرکاء  نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

 

The post پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VL0wcU4

بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان

قلات: بلوچستان کے کسانوں نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف چار جولائی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زمیندار کسان اتحاد کا بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر آغا لعل جان احمد زئی نے کی۔

اجلاس میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کسان رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے زمینداروں کا معاشی قتل قرار دیا۔

کسان اتحاد کے رہنما نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے کسان اور زمینداروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایکسیئن واپڈا ہمارے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کی بندش کے خلاف 4جولائی کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جائے گا لہذا ٹرانسپورٹرز اور عوام 4جولائی کو غیر ضروری سفر سے اجتنا ب کریں۔

The post بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QKeCM0x

کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 8 افراد کی لاشیں ملیں جن کی ہلاکت کو پُراسرار کہا جارہا ہے۔

پاک کالونی لیاری ایکسپریس وے کے قریب ندی سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی،پولیس کے مطابق خاتوں کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں گھر سے ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق گھر سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی،متوفی کی شناخت 68 سالہ تنویر احمد کے نام سے ہوئی۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا۔

میٹھادرسے فلیٹ میں نوجوان کی کئی روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعفن زدہ لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عمران کے نام سے کی گئی۔

ماڑی پور پرانا ٹرک اڈا کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کے مطابق  لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی مرنے والا شخص بظاہر نشےکا عادی معلوم ہوتا ہے۔ سعیدآ باد بلدیہ ٹاؤن نمبر 9 کے قریب ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے  ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

لیاری پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،سرجانی ٹاؤن سیکٹر54 میں گھر سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی 3دن پرانی لاش ملی، پولیس کہ مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں فٹ پاتھ سے ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،متوفی کی شناخت 60 سالہ مختیار کے نام سے کی گئی۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XHf4P10

قبلہ ایاز کی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل

 اسلام آباد: عدالت عالیہ نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل کرکے عہدے پر بحال کردیا۔

مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ دوران سماعت ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ قانون میں بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہے۔ دو سالہ مدت منصبی کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے۔ انتظامیہ رکن بورڈ آف گورنرز کو معطل کیسے کر سکتی ہے؟۔  عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر قبلہ ایاز کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن تھے، جنہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

The post قبلہ ایاز کی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/09eFBJ6

Wednesday, 29 June 2022

یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

 لاہور: سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں درج  مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے کی۔ا س موقع پر پی ٹی آئی رہنما ضمانتوں کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام پورہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا اور جھوٹے گواہ و جعلی برآمدگیاں ڈالنے کی کوشش کی جب کہ ایف آئی آر کے متن اور تفتیش میں سے ایک بھی ناقابل ضمانت دفعہ ثابت نہیں ہوتی۔ عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔

پراسکیوشن اور پولیس نے عدالت میں دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا  کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلام اقبال،  ڈاکٹر یاسمین راشد ، محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان ، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

The post یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HbgKi91

نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر حملہ، باپ جاں بحق، بیٹی زخمی

 لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر باپ بیٹی پر ڈنڈے برسا دیے، جس کے نتیجے میں 65 سالہ یوسف جاں بحق اور اس کی بیٹی زینب زخمی ہوگئی۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش مردہ خانہ منتقل کی جب کہ 24 سالہ زینب کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمی لڑکی کے مطابق دو نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور تشدد کیا۔

دوسری جانب آئی ی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

قبل ازیں ایس پی صدر پولیس نے نفری اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے  واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

The post نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر حملہ، باپ جاں بحق، بیٹی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/g6d8K2N

سابق آئی جی نے راؤ انوار کو 5 کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی: سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سابق پولیس افسر راؤ انور کو 5 کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا. 

سابق آئی جی سندھ اور موجودہ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد اے ڈی خواجہ نے سابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر راؤ انوار کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں انہیں عائد کردہ الزامات کی وضاحت  کے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے۔

اے ڈی خواجہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ راؤ انوار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مجھ پر جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں جبکہ انھوں نے میرے بارے میں توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کی وجہ سے میری ساکھ نقصان کو پہنچا اور اہلخانہ کو بھی ان الزامات سے خطرات کا سامنا ہے۔ اے ڈی خواجہ کے جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ راؤ انوار فوری طور پر معافی مانگیں اور آئندہ ایسے الزامات سے باز رہیں۔

 

 

The post سابق آئی جی نے راؤ انوار کو 5 کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PSae5ZA

ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

 اسلام آباد: 

پاکستان نے بھارت کی جانب سے اُن بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مبینہ طورپرگستاخانہ بیانات کے ردعمل میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے قتل کرنے والے دونوں افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا نے دونوں بھارتی شہریوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان میں ایک مذہبی جماعت سے ہے۔

 

The post ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7xvmu8i

پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی منصوبے‘ کا اسپیشل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو دس ارب درخت پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں گزشتہ 3 برس کا آڈٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آفس سے کہا گیا کہ 10 ارب درخت پروگرام حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس پر ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعلقہ فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 ارب درخت کا منصوبہ سال 2023 میں مکمل ہونا ہے لیکن ابھی تک مذکورہ منصوبے کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا لہذا آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی جاتی ہے کہ پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرکے رپورٹ متعلقہ وزارت کو فراہم کی جائے۔

The post پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jNgEOw8

Tuesday, 28 June 2022

پاکستان کے 75برس مکمل ہونے کی خوشی میں حکومت نے خصوصی لوگو جاری کردیا

 اسلام آباد: پاکستان کے قیام کو 75 برس مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی پر “عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان” کے عنوان سے خصوصی ‘لوگو’ جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو شائع کرنا محض وطن سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہداء نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی عزم کے ساتھ معاشی طور پر اسے مضبوط اور خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں اور عوام کی زندگیوں میں وہ آسانیاں آئیں جن کا خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معاشی خود انحصاری کے وژن سے پاکستان کے نوجوان حقیقی معنوں میں قوم کے معمار بنیں گے، قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، روزگار، کاروبار اور زندگی کے تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے جبکہ قیام پاکستان کی طرح ایک اسلامی فلاحی، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار پاکستان کا خواب بھی سچ ہو کر رہے گا۔ ان شاءاللہ۔

The post پاکستان کے 75برس مکمل ہونے کی خوشی میں حکومت نے خصوصی لوگو جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L0VcPT

سندھ حکومت کا کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان

 کراچی: سندھ حکومت نے رکن صوبائی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچے پر کرانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کا شہر کے بڑے نجی اسپتال کو تمام اخراجات ادا کرنے کے حوالے سے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر کنور نوید جمیل کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔

یا درہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کی وجہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق انہیں  انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

The post سندھ حکومت کا کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/C58WtGI

ملک میں کورونا کا ایک اورمریض جاں بحق،شرح تین فیصد ہوگئی

 اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک اورمریض انتقال کرگیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک اورشخص کا انتقال ہوگیا۔ کورونا کے 100 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 15 ہزاور 462 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 541 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.50فی صد ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا کا ایک اورمریض جاں بحق،شرح تین فیصد ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iqhu0Gk

پردوں میں جذب کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کراچی کمپنی بس سٹاپ کے قریب مشکوک کار  کو روک کر چیک کیا تو 2 ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 480 گرام آئس برآمد ہوئی جس پرکوئٹہ کے رہائشی فضل محمد اور پشین کے رہائشی فدا محمد کو گرفتار کرلیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

خفیہ اطلاع ہی پر دوسرا چھاپا اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں نجی کوریئرکمپنی کے دفتر پر مارا گیا جہاں پارسل کے ذریعے آئس ہالینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔  پارسل رفیق نامی شخص کی جانب سے بک کرایا گیا تھا، جس میں آئس منشیات 2 عدد کپڑے کے پردوں میں جذب کی گئی تھی، جس کا پردوں سمیت مجموعی وزن ساڑے چار کلو گرام سے زائد بنتا ہے۔

اے این ایف نے نمونےلے کرچیکنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے اور دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

The post پردوں میں جذب کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QgiOwXs

مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل زخمی

 کراچی: کورنگی اور گلشن اقبال میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی اویس قرنی مسجد کوسٹ گارڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 28 سالہ ندیم ولد فجر دین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن ، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی جب کہ ملزم کا ایک ساتھی رمضان عرف بنگالی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

دریں اثنا کورنگی پولیس نے لنک روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن میں سے 2 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت رحمٰن ولد عالم ، حماد ولد نور اسلام اور احسان ولد ولی چاند کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن 2 موبائل فون ، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں  ملوث رہے ہیں۔

اُدھر عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13/D گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا۔ ملزم کی شناخت 30 سالہ سبحان ولد شعبان کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون اور 3 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ۔ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پیر سرہندی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل 65 سالہ مظفر علی خان زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔پولیس تمام واقعات کی تحقیقات کررہی ہے۔

The post مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yr9g2Vw

حکومت کا ملازمین کو1 ماہ کی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نےتمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانیوالی سمری کے مطابق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی۔

اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا،حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی  گئی ہے۔

The post حکومت کا ملازمین کو1 ماہ کی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JQ0U7SX

پاکستان تمام مذاہب کا احترام اور مذہبی سیاحت کی فروغ کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی سکھ فوجیوں کے 12 رکنی وفد نے برطانوی فیلڈ آرمی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے لاہور، مزارِ اقبال اور بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا جبکہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی علاوہ ازیں برطانوی سکھ فوجیوں نے اپنے مذہبی مقامات کابھی دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وفد نے دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس، سمادی رنجیت سنگھ ، گردوارہ ڈیرہ صاحب، کرتار پور کوریڈور، ننکانہ صاحب اور ڈیرہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا۔

علاوہ ازیں وفد نے ضلع اورکزئی میں سمانہ قلعہ، لاک ہارٹ فورٹ اور سارہ گڑھی یادگار کا مشاہدہ کیا جہاں 1897 میں برطانوی مہم کے ایک حصے کے طور پر 21 سکھ سپاہیوں نے جانیں دی تھیں، برطانوی فوجیوں نے سارہ گڑھی یادگار پر چار چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے قبائلی اضلاع میں امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔

The post پاکستان تمام مذاہب کا احترام اور مذہبی سیاحت کی فروغ کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KvQNPwF

Monday, 27 June 2022

گوادر کیلیے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن سمیت 34.8 ارب کے 13 منصوبے منظور

اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے جیوانی سے گوادر تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دے دی۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس سیکریٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں گوادر کے لیے 132 کے وی لائن سمیت 34.8 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 132 کے وی کے دوسرے سرکٹ اسٹرنگنگ، جیوانی سے گوادر 94 کلومیٹر تک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا منصوبہ 2322.940 ملین روپے سے مکمل کیا جائے گا۔

مالی سال-23 2022 کے بجٹ میں حکومت نے پاور سیکٹر میں مختلف جاری اور نئی اسکیموں کے لیے 83,101.262 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ گوادر ایران سے درآمد شدہ بجلی پر انحصار کرتا ہے اور 132 کے وی لائن کی تعمیر سے ساحلی شہر پہلی بار نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔ رواں ماہ کے شروع میں پاکستان اور ایران نے گوادر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ جمعہ کو اپنے دورہ گوادر کے دوران کہا تھا کہ ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹھیکیدار کو 15 دن کے اندر اندر متحرک کر دیا جائے گا۔

The post گوادر کیلیے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن سمیت 34.8 ارب کے 13 منصوبے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0UaqGQx

انسداد پولیو مہم شروع ،12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اسلام آباد: ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی جب کہ پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں پولیو کی دوسری مہم کا آغاز وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے، ہم پوری قوت سے اس مرض کے خلاف کام جاری رکھے ہیں،حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ممالک میں شامل کیا جائے، اس مہم میں 68 اضلاع شامل ہیں جبکہ قدرتی عوامل میں کے پی اور بلوچستان میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہماری انٹرنیشنل ہیلتھ کے اداروں سے میٹنگ جاری ہے جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔

The post انسداد پولیو مہم شروع ،12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DJRzMuE

اورنگی ٹاؤن میں عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلا دیا

 کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واردات کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس پر انہوں نے ملزم کو زندہ جلا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں عوام نے واردات کرتے ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا جس کے بعد ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکو کو انتہائی تشویشناک حالت میں ایدھی کے رضا کاروں نے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ڈاکو عوام کے تشدد اور فائرنگ سے بھی زخمی بتایا جاتا ہے، اس حوالے سے ایس پی اورنگی ٹاؤن قیس خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 18 سالہ اظہر نامی نوجوان کو زخمی بھی کیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے نامعلوم ڈاکو کو زندہ جلایا گیا جس سے ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے عاجز عوام کے ردعمل کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

The post اورنگی ٹاؤن میں عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hAHIJzq

وزیراعظم کا جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی اور غربت کی ستائی عوام کو جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی نوید سنا دی، ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کیلئے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں جس میں کمی کیلئے مختلف شعبوں کے مالکان کی آمدن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا گیا اور صاحب ثروت افراد پر ڈائریکٹ ٹیکس لگانا حکومت کا انقلابی قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صاحب ثروت افراد سے دو سو ارب ٹیکس جمع ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت افراد ایثار و قربانی کے جذبے سے عام افراد کا بوجھ بانٹنے کےلیے آگے آئیں۔

The post وزیراعظم کا جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LYJixhq

راولپنڈی؛ کنونیں میں گرنے والے شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ میں واقع گاوں ٹھٹہ میں کنوئیں میں گرنے والے 5 افراد جاں بحق امدادی ٹیموں نے تین کو زندہ نکال لیا، زندہ بچ جانے والوں کی حالت تشویشناک ہے.

ترجمان 1122 کا کہنا تھا ٹھٹہ گاؤں میں کنوئیں کی صفائی کے دوران ایک شخص نیچے گرا جس کو بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے مزید 7 افراد کنوئیں گرے، زہریلی گیس کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کے 10 اہلکاروں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران کنوئیں سے 5 افراد بے ہوشی کی حالت میں نکلا گیا جس میں سے مزید 2 افراد نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

ان کا کہکنا تھا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ تھانہ روات پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

The post راولپنڈی؛ کنونیں میں گرنے والے شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KQ7zgxS

بجلی کی قیمت میں تقریباً 8روپے کا اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کچھ کریں تو بھی پھنسیں اور وہی صورتحال ہے، بجلی نہ بنائیں تو لوڈشیڈنگ اور بنائیں تو مہنگی والی صورتحال ہے، چھ سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی، اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں۔

The post بجلی کی قیمت میں تقریباً 8روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wk4iyNd

17جولائی کے ضمنی الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خون خرابا ہوگا، شیخ رشید

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی اور 17 جولائی کو بھی اگر پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ایسا ہوا تو خون خرابا ہوگا۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہیے کیونکہ کل بھی سندھ میں انتخابات کے دوران دو افراد انتقال کر گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہا کہ کل سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکسوں کو اٹھا کر لے کر گئے جبکہ نواب شاہ میں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اٹھا کر لے گئے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہ اکہ عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا لیکن عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔ اس وقت 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔

اس سے قبل، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شیخ رشید، شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت منظور کی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی، ملزمان کی درخواست ضمانت پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر منظور کی گئی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھانہ کوہسار میں ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post 17جولائی کے ضمنی الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خون خرابا ہوگا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xJ2Rhou

Sunday, 26 June 2022

قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد: قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ، بھنگ اتھارٹی 5قسم کے لائسنس جاری کرے گی۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کو قانونی شکل دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت لائسنس ہولڈربھنگ کی خریداری، بیجوں کی درآمد اور کاشت کرنے کا مجاز ہو گا، لائسنس ہولڈر کو دس ایکٹر زمین رکھنا ہوگی اور لائسنس پندرہ سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔

پالیسی کے تحت اتھارٹی کے بورڈ آف گورننس میں چھ وزاتوں اور صوبائی چیف سیکرٹریز کی نمائندگی ہوگی جس سے بھنگ کی خریداری، بیج کی درآمد ،کاشت کاری، ٹرانسپورٹیشن پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی ہوگی۔

بھنگ کی کاشت مینوفیکچرنگ پودے لگانے کے معیار کے سیکیورٹی پروٹوکولز بھی انسداد منشیات ڈویژن دیکھے گی،انسداد منشیات فورس سرمایہ کاروں کے متعارف کردہ بیج کا آڈٹ کرے گی۔

اتھارٹی سرمایہ کاروں کو صنعتی ہیمپ اور بھنگ کا لائنس جاری کرے گی، پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

The post قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VFdkwat

بلدیاتی انتخابات؛ پی پی مخالف تمام اتحاد پاش پاش ہوگئے، شرجیل میمن

 کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اپنے مخالفین کو تاریخی اور عبرتناک شکست دی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین نے پی پی پی کے خلاف جتنے بھی اتحاد بنائے یہ تمام اتحاد پاش پاش ہو گئے ۔خصوصاً لاڑکانہ میں  پی پی نے چاروں ٹاؤنز اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تاریخی فتح حاصل کی ہے۔  لاڑکانہ کے عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریا بستر گول کردیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کی واضح برتری

لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت بڑی اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کی ہے ۔ سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی ، جی ڈی اے اور دیگر پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا سندھ سے صفایا کردیا ۔

The post بلدیاتی انتخابات؛ پی پی مخالف تمام اتحاد پاش پاش ہوگئے، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XZvfbKa

ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا سرمایہ دار حکمران نے غریب عوام سے قربانی کا تقاضہ کیا، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان تنظیموں نے ملکر ملک کی خودمختاری کا سودا اور نوجوانوں کا مستقبل گروی رکھ دیا، اب ملک ہمارا ہے اور فیصلے آئی ایم ایف کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹرین مارچ کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر اپنے استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنان جماعت اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفاق اور صوبوں میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ  حکمرانوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں اور عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کے لیے وسائل دستیاب نہیں، جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو دولت کے ڈھیر پر بیٹھے حکمران، کارخانوں کے مالک، ٹیکس چور اور کرپٹ سرمایہ دار غریبوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ قربانی دیں۔

انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے اثاثوں کا دس فیصد ہی ملک کو دینے کے لیے راضی ہو جائیں، آخر کب تک عوام کی قربانیاں مانگتے رہیں گے اور ان کا مذاق اڑاتے رہیں گے، کوئی چائے کم پینے کے مشورے دے رہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ ایک وقت کی روٹی کم کرو۔

انہوں نے کہا کہ غریب اپنا خون بھی ملک کو دے دیں تو بھی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک یہ ظالم سرمایہ دار طبقہ خود قربانی نہیں دیتا۔

حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ عوام نے بہت صبر کر لیا، تم صرف ایک فیصد ملک کے 99 فیصد وسائل پر قابض ہو، تمھیں بار بار موقع ملا، مگر حالات بد سے بدتر ہوتے گئے، ملک جل رہا ہے، غریب کی جھونپڑی میں غربت ناچ رہی ہے۔ پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے والی تینوں بڑی حکمران جماعتیں ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آئیے مل کر جھوٹ، بددیانتی، گالی اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کو دفن کریں اور اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

The post ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا سرمایہ دار حکمران نے غریب عوام سے قربانی کا تقاضہ کیا، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r493sl0

Saturday, 25 June 2022

مملکت کا دیوالیہ ہونا بُرا ہے یا اچّھا؟

10 جون کو پارلیمنٹ میں بجٹ تقریر کرنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ پاکستان نے ایک نیوز کانفرنس سے بھی خطاب فرمایا۔اس میں انھوں نے متنبہ کیا کہ پٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ ہوا تو ملک کا سری لنکا کی طرح دیوالیہ نکل سکتا ہے۔

یہ خطرہ عیاں کر کے اس کی آڑ میں اتحادی حکومت پھر تینوں ایندھنوں کی قیمتیں بڑھاتی چلی گئی۔اور اس عمل نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا۔حکومت کے نزدیک دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔اپوزیشن نے یہ عمل مگر عوام دشمن قرار دیا۔

عوام کی صحت متاثر نہیں ہوتی

وہ کانفرنس میرے علاوہ چچا جان جان بھی دیکھ رہے تھے۔کہنے لگے:’’ہماری حکومت ملک دیوالیہ ہونے کا کہہ کر ہمیں ڈراتی رہتی ہے، جیسے ہم پہ کوئی پہاڑ گر پڑے گا۔ارے بھئی، ملک دیوالیہ ہونے سے عوام کی صحت پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ان کی زندگی یونہی رواں رہے گی۔ہاں ، دیوالیہ ہونے سے حکمران طبقے کی مراعات و سہولیات اور شاہانہ طرز زندگی خطرے میں پڑ جائے گا۔اصل فرق یہ ہو گا۔میں تو کہتا ہوں، ملک کو دیوالیہ ہونے دو۔ان گنت ’’مفتوں ‘‘سے مستفید ہوتے حکمران طبقے کو راہ راست پر لانے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔‘‘

دلچسپ بات یہ کہ بعض ماہرین معاشیات بھی چچا جان جیسا نظریہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مغربی سپر پاورز کی ہدایات پہ عمل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھتی اور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر احکامات پہ عمل نہ کرنے سے ملک دیوالیہ ہوتا ہے تو ہونے دیں۔قرض دینے والے اداروں اور ملکوںکو کہہ دیا جائے کہ جب وافر ڈالر ہوں گے تو ادائی کردیں گے۔تب تک صبر کریں تاکہ ملکی معیشت درست کر لی جائے۔اس طرح ڈالر کے ظالم پنجوں سے آزادی بھی مل جائے گی۔

امکان کم ہے

یہ حقیقت ہے کہ ایک مملکت کا دیوالیہ ہونا کوئی انقلابی واقعہ نہیں۔سچ یہ ہے کہ دور حاضر کی سپرپاورز مثلاً امریکا، چین، جاپان، جرمنی،برطانیہ، فرانس،روس وغیرہ بھی کسی نہ کسی وجہ سے ماضی میں دیوالیہ ہو چکیں۔ایک ملک صرف اس وقت دیوالیہ ہوتا ہے جب وہ غیرملکی اداروں یا ملکوں کو ادائیگی نہ کر سکے اور جو فی زمانہ ڈالر میں ہوتی ہے۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا امکان اس لیے کم ہے کہ اس کے 63 فیصد قرضے مقامی مالیاتی اداروں کے ہیں۔ پھر پاکستانی ریاست پہ چڑھے کل قرضوں کا 17 فیصد حصہ غیرملکی مالیاتی اداروں سے لیا گیا ۔یہ ادارے پاکستان کو مزید قرضہ دے دیتے ہیں۔ اس لیے پاکستان آج تک دیوالیہ نہیں ہوا۔

ملک دیوالیہ ہو تو؟

ایک ملک دیوالیہ ہو جائے تو اس کا پہلا نقصان یہ ہے کہ اسے پھر قومی خصوصاً عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرضے بڑی مشکل سے ملتے ہیں ۔ان کا سود بھی زیادہ ہوتا ہے۔پھر ڈالر،یورو وغیرہ کم ہونے سے بیرون ممالک سے ساری اشیا خریدنا بھی ممکن نہیں رہتا۔گویا دیوالیہ ہونے کے بظاہر منفی عمل میں یہ مثبت پہلو بھی پوشیدہ ہے کہ پھر دیوالیہ شدہ مملکت کے حکمران طبقے اور عوام کو بھی خودانحصاری کی راہ اپنانا پڑتی ہے۔انھیں آرام وآسائش کی زندگی کو خیرباد کہنا پڑتا ہے۔اپنی جیب کے مطابق اخراجات کرنا پڑتے ہیں۔اس طرح فضول خرچی سے نجات مل جاتی ہے۔ حکومت میں کرپشن بھی سرمائے کی کمی کے باعث بہت کم ہوتی ہے۔گویا دیوالیہ ہونا ایک ملک کے لوگوں کو خواب ِغفلت کی نیند سے جگا بھی سکتا ہے۔

 عوام دشمن اقدام

پاکستان کی موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مزید قرض حاصل کرنے کی خاطر تینوں ایندھنوں کی قیمتیں بڑھائیں مگر یہ عوام دشمن اقدام ثابت ہوا۔وجہ یہ کہ اس طرح مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔پی ٹی آئی حکومت نے قیمتیں منجمند کر رکھی تھیں۔اپوزیشن کا دعوی ہے کہ یہ اقدام عوام میں حکومت کو مقبول کرنے کے لیے کیا گیا مگر اس سے معیشت کو نقصان پہنچا۔سوال یہ ہے کہ حکومت کی اولیّں ترجیح عوام کی فلاح وبہبود ہوتی ہے۔اگر ایندھنوں کی قیمتیں کم رکھ کر پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا تو کیا یہ غلط فیصلہ تھا؟نیز اس نے آئی ایم ایف کے کہنے پر ایندھنوں کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا جس سے عیاں ہے کہ عمران خان حکومت نے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھا۔

اتحادی حکومت نے محض نیا قرض لینے کی خاطر آئی ایم ایف کے سامنے سر تسلیم خم کیا ، عوام کو مہنگائی کی قربان گاہ پہ لٹایا اور اس پہ چھری پھیر دی۔ وہ اس طرح کہ عوام پہ سہ طرفہ حملہ کر دیا…ایک طرف ایندھنوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھائیں ، دوسری سمت عوام کو دی گئی سبسڈیاں ختم کرنے لگی اور تیسری طرف نئے بجٹ میں ایندھنوں پہ لگے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

اگر نئی حکومت عوام سے مخلص ہوتی تو وہ سب سے پہلے حکمران طبقے کو میسرّ مفت ایندھن ختم کرتی۔کیونکہ اس طبقے کے مردوزن کی تنخواہیں تو لاکھوں روپے میں ہیں اور وہ ایندھن کا خرچ برداشت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔اس طرح کثیر ایندھن کی بچت ہوتی ، عوام کو دی گئی سبسڈیاں برقرار رہتیں اور انھیں مہنگائی کی جہنم میں نہ جھونکنا پڑتا۔مگر بظاہر عوام کی فلاح وبہبود کا دعوی کرنے والی اتحادی حکومت نے عام آدمی ہی کو تختہ مشق بنایا، صرف اس لیے کہ حکمران طبقے کا شاہانہ تام جھام برقرار رکھنے کے لیے نیا قرض مل جائے۔ یہ تو عوام ِپاکستان پہ بڑا ظلم و جبر ہے۔

چادر دیکھ کر پاؤں نہیں پھیلائے

سوال یہ ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ آخر کیوں پیدا ہوا؟وہ اس لیے کہ پچھلے کئی سال سے پاکستان کا حکمران طبقہ آمدن سے کہیں بڑھ کر خرچ کر رہا ہے۔اس نے اپنا جو شاہانہ سیٹ اپ بنا لیا ہے، اسے برقرار رکھنے کے لے اب ہر سال کھربوں روپے درکار ہیں۔اور یہ رقم قرضے لے کر حاصل کی جاتی ہے۔چناں چہ اس روش کی بدولت پاکستان پہ قرضوں کا انبار جمع ہو چکا۔نتیجہ یہ ہے کہ اس مالی سال(2022-23 ء )پاکستان کا بجٹ 9,502 ارب روپے رہا۔اور اس میں سے 3,950 ارب روپے قرضے اتارنے اور سود دینے پہ خرچ ہوں گے۔گویا بجٹ کا تقریباً نصف حصہ تو کھوہ کھاتے میں گیا کیونکہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

قرضوں کی رقم کہاں خرچ ؟

قومی اور عالمی مالیاتی اداروں سے دنیا کے ہر ملک کی ہر حکومت قرضے لیتی ہے، یہ کوئی انہونی بات نہیں۔مگر دیکھنا چاہیے کہ قرضوں کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟پاکستان کے حالیہ بجٹ ہی کو دیکھ لیجیے۔اس میں شعبہ تعلیم کو 117ارب روپے، صحت کو 19ارب روپے اور وزارت سائنس وٹکنالوجی کو 71ارب روپے مل سکے۔صوبوں نے بھی اپنے بجٹوں میں تینوں شعبوں کے لیے کم رقم ہی مختص کی۔دنیا بھر میں دانشور اس امر پہ متفق ہیں کہ دور جدید میں ایک ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار علم یعنی سائنس وٹکنالوجی کی ترقی وبڑھوتری پہ استوار ہے۔

مثال کے طور پہ آج اسرائیل چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود عسکری ومعاشی طور پہ طاقتور مملکت بن چکا مگر کیسے؟اس کی طاقت کا راز اسی بات میں مخفی ہے کہ شروع سے اسرائیلی حکمران تعلیم و سائنس و ٹکنالوجی کی ترقی پہ بجٹ کا 15 سے 20 فیصد حصہ خرچ کر رہے ہیں۔چناں چہ آج وہ علاقائی سپر پاور بن چکا۔حتی کہ عرب ممالک بھی معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے اس سے تعلقات استوار کرنے پہ مجبور ہو گئے۔

اسرائیل کا سالانہ بجٹ برائے 2022ء تقریباً چھ سو ارب شیکل کا تھا۔اس میں سے اسرائیلی حکومت نے تعلیم وسائنس وٹکنالوجی کے لیے 95 ارب شیکل مختص کیے۔جبکہ شعبہ صحت کو 60 ارب شیکل ملے۔مذید براں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی خاطر 100 ارب شیکل رکھے گئے۔یہ بجٹ عیاں کرتا ہے کہ اسرائیلی حکمران طبقے کو جدید تعلیم، شعبہ صحت اور عوام کی اہمیت کا خوب اندازہ ہے۔اس لیے ان کے لیے بجٹ میں معقول رقم رکھی جاتی ہے۔افسوس کہ ہمارا حکمران طبقہ ایسی مثبت سوچ نہیں رکھتا۔لہذا وطن عزیز میں ان تینوں اہم شعبوں کے لیے بجٹ میں زیادہ رقم نہیں رکھی جاتی۔چناں چہ سرکاری تعلیمی ادارے اور اسپتال لشٹم پشٹم ہی ، اوپر والے کے سہارے چل رہے ہیں۔نیز صرف افواج پاکستان کے اداروں میں سائنس وٹکنالوجی کے سلسلے میں نئی ایجادات ونئے نظریات سامنے آتے ہیں۔

سرکاری نظام مشکوک

یہ درست ہے کہ جاری مالی سال حکومت پاکستان 699 ارب روپے سبسڈیوں پہ خرچ کرے گی۔مگر سبسڈی دینے کا سرکاری نظام مشکوک بھی ہے،۔مثلاً پی ٹی آئی حکومت کے دور میں قابل اعتمادرہنما، ثانیہ نشتر صاحبہ نے دریافت کیا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کئی اعلی سرکاری افسر بھی مستفید ہو رہے تھے۔موجودہ حکمران طبقہ تو اب آئی ایم ایف کے مطالبے پر سبسڈیاں ہی ختم کر رہا ہے۔اسی طرح وفاقی و صوبائی حکومتوں نے عوامی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2158 ارب روپے رکھے ہیں۔

سوال مگر یہی کہ حکومت چلانے اور عوام کی فلاح وبہبود کی خاطر مختص پوری رقم میں سے کتنی رقم حقیقت میں عام آدمی تک پہنچ کر اسے حقیقی فائدہ دے پائے گی؟اور کیا اس رقم سے اپنا معیار زندگی بلند کر پائے گا؟وجہ یہ کہ اکثر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان میں سبسڈی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے مقرر رقم کا بیشتر حصہ تنخواہوں، کرپشن اور دیگر اخراجات کی وجہ سے حکمران طبقے تک محدود رہتا ہے اور عوام اس کے ثمرات سے کم ہی مستفید ہو پاتے ہیں۔مذید براں جب زائد رقم کی ضرورت ہو تو ترقیاتی بجٹ ہی کم کیا جاتا ہے۔یوں سال کے آخر تک اس کی رقم خاصی گھٹ جاتی ہے۔

قرضوں کی دلدل

ہمارے حکمران طبقے نے 1990ء کے بعد عالمی وقومی مالیاتی اداروں سے بڑے پیمانے پہ قرضے لیے۔چناں چہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی مارچ 2022ء رپورٹ کے مطابق ریاست پہ چڑھے ’’کل قرضوں‘‘(Total Debt and Liabilities)

کی مالیت 53,544.3 ارب روپے تک پہنچ چکی۔اس میں سے 28,076.3 ارب روپے تو مقامی مالیاتی اداروں کا قرض ہے۔جبکہ حکومت پاکستان پہ غیرملکی اداروں کا قرضہ 14,918.6 ارب روپے ہے۔اگر اس میں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض (1,371.0ارب)، سرکاری اداروں کے ذمے قرض(4,475.3 ارب)،نجی شعبے کا قرض (3,134.5 ارب)، بیرونی ادائیگیاں یعنی External Liabilities(2,116.3 ارب) اور دیگر ادائیگیاں مثلاً Commodity Operations اور Intercompany External Debt from Direct Investor abroad (1622.2 ارب) جمع کی جائیں تو ریاست پاکستان پہ چڑھا قرضہ 53,544.3 ارب تک پہنچ جاتا ہے۔یہ ہمارے جی ڈی پی کا تقریباً 87 فیصد حصہ بنتا ہے۔جبکہ ازروئے قانون اسے زیادہ سے زیادہ 60 فیصد ہونا چاہیے۔ قرضوں کا انبار جمع ہونے کی وجہ سے اس مالی سال پاکستان اپنی آمدن میں سے خطیر رقم قرضے اتارنے و سود دینے پہ خرچ کرے گا۔

اخراجات حقیقی ہیں یا نہیں

یہ درست ہے کہ قرض لیے بغیر کم حکومتیں ہی چل پاتی ہیں۔ان حکومتوں کو بھی کسی تحفہ ِالہی کی بدولت چھپڑ پھاڑ کر آمدن ہوتی ہے۔مثلاً برونائی پہ کوئی قرض نہیں کیونکہ وہاں حکومت تیل کی آمدن سے اتنی زیادہ رقم کما لیتی ہے کہ اسے اخراجات پورے کرنے کی خاطر قرض لینے کی ضرورت ہی نہیں۔اسی طرح ایران پہ غیرملکی قرضہ صرف نو ارب ڈالر ہے کیونکہ وہ بھی تیل بیچ کر اچھی خاصی رقم کماتا ہے۔مگر جس ملک کے پاس عالمی منڈی میں بیچنے کے لیے کم چیزیں ہوں تو اس کی حکومت کو لامحالہ مالیاتی اداروں سے قرضے لینے پڑتے ہیں تاکہ اخراجات پورے ہو سکیں۔

اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ کسی ملک میں اخراجات حقیقی ہیں یا وہاں کے حکمران طبقے نے انھیں اپنے اللے تللے برقرار رکھنے کی خاطر بہت بڑھا چڑھا دیا۔چناں چہ یہ حکمران طبقہ اپنے شاہانہ طرز ِزندگی کی بقا کے لیے بھی زیادہ قرضے لے گا۔

مثال کے طور پہ 1947ء میں آزادی کے چند ماہ بعد ہی بانی ِپاکستان نے بھی امریکا سے قرضہ مانگ لیا تھا…لیکن اس کے ذریعے حکمران طبقے کی ترقی و خوشحالی مقصود نہیں تھی بلکہ نوزائیدہ ریاست کو معاشی و عسکری لحاظ سے طاقتور بنانا مقصد تھا۔تب صورت حال یہ تھی کہ بھارت نے پاکستان کا مالی حصہ روک لیا تھا۔اس باعث وہ شدید ان گنت معاشی مسائل کا شکار ہو گیا۔خزانہ خالی تھا۔آج پاکستانی حکمران طبقہ اپنا بلند ترین معیار زندگی برقرار رکھنے کے لیے بھی قرضے لیتا ہے ۔اور انھیں لے کر یوں شاہانہ انداز ِزندگی اپناتا ہے جیسے یہ قرض نہیں محنت کی کمائی ہو۔

یہ طرز ِزندگی زیب دیتا ہے؟

قبل ازیں ذکر ہوا کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کی خاطر سب سے پہلے حکمران طبقے کو اپنی مراعات و سہولیات ختم کرنا چاہیے۔پھر اسے اپنے اخراجات بھی کم کرنا چاہیں۔سپر پاور برطانیہ کا وزیراعظم ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتا ہے۔اسی طرح امریکی صدر کی قیام گاہ ، وائٹ ہاؤس دراصل اس کا دفتر ہے۔وہ خود اوپررہتا ہے جس میں تین چار بیڈروم ہیں۔پاکستان میں تو اکثر ڈپٹی کمشنروں کی رہائش گاہیں ہی کئی کنالوں پہ محیط ہیں، اعلی افسروں کی کیا بات کی جائے۔پاکستان ایک ترقی پذیر و مقروض ملک ہے۔اس کے حکمران طبقے کو شاہانہ طرز ِزندگی کیا زیب دیتا ہے؟جبکہ وہ اسلامی تعلیمات پہ عمل پیرا ہونے کا دعوی دار بھی ہے جو سادگی وقناعت پہ زور دیتی ہیں۔ایک رپورٹ کی رو سے پاکستانی حکومت اگر صرف ایک دن سرکاری افسروں کو تنخواہ یا پنشن نہ دے تو اتنی رقم ہاتھ آئے گی کہ ایندھن کی قیمت کم رکھ کر مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔

ایک اور عذاب

ایک اہم سوال یہ ہے کہ تیل، بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھنے سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کیا تعلق ہے؟وجہ یہ ہے کہ ہم بیرون ممالک سے تیل،گیس و کوئلہ خریدتے ہیں۔حکومت اپنی 84.7 فیصد بجلی درآمدی ایندھن ہی سے بناتی ہے۔(یہ ایک اور عذاب ہے جو حکمران طبقے نے اپنے مفادات پورے کرنے کی خاطر عوام پہ مسلط کر دیا)جبکہ کوئلہ بھی منگوایا جاتا ہے۔اور ان ایندھنوں کی قیمت میں پچھلے ایک سال کے دوران نمایاں اضافہ ہو چکا۔یہ تینوں ایندھن ڈالر دے کر خریدے جاتے ہیں۔مثلاً جولائی 21ء سے اپریل 22ء تک پاکستان نے تقریباً اٹھارہ ارب ڈالر کا ایندھن خریدا ۔جبکہ جولائی 20ء تا اپریل 21 ء کی عرصے میں اسی ایندھن کی مالیت ساڑھے آٹھ ارب ڈالر رہی تھی۔

ابھی اسٹیٹ بینک کے پاس سوا نو ارب ڈالر موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان کو رواں سال 21 ارب ڈالر کے قرضے بشمول سود ادا کرنے ہیں۔جبکہ ساٹھ تا پینسٹھ ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کے لیے بھی ڈالر درکار ہیں۔ اتنے سارے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ہماری برآمدات صرف 25 ، 26 ارب ڈالر کی ہیں۔جبکہ تارکین وطن ہر سال بیس ارب ڈالر بھیجتے ہیں۔تب بھی پاکستان کو پینتس ارب ڈالر درکار ہیں تاکہ معمول کا کاروبار ِزندگی جاری رہ سکے۔ اگر ان پینتیس ارب ڈالر کا بندوبست نہیں ہوا تو پاکستان دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

ڈالر پانے کا چکر

ڈالر پانے کا عام طریق کار یہ ہے کہ پاکستانی برآمدکنندگان کو ڈالروں میں ادائیگی ہوتی ہے۔وہ یہ رقم بینک میں جمع کراتے ہیں۔بینکوں سے ڈالر پھر اسٹیٹ بینک میں آ جاتے ہیں۔بینک بھی ڈالر اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔فی الوقت ان کے پاس پانچ ارب ڈالر پڑے ہیں۔جب مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ جائے تو یہ عمل ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیتا ہے۔جیسے آج کل ڈالر کی طلب زیادہ ہے، اسی لیے اس کی قدر بھی بڑھ گئی۔غرض ایک مملکت کے ذخائر زرمبادلہ (یعنی ڈالر)اسی وقت بڑھتے ہیں جب برآمدات میں اضافہ ہو یا تارکین وطن زیادہ رقم ارسال کریں۔

 ایندھن کے اخراجات زیادہ

پاکستانی برآمدات مختلف وجوہ کی بنا پر بڑھ نہیں پارہیں۔ایک اہم وجہ یہ کہ پاکستان میں ایندھن کے اخراجات زیادہ ہیں۔لہذا مصنوعات کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔یہ پھر عالمی منڈی میں سستی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کر پاتیں۔ سستی مصنوعات ان ممالک سے آتی ہیں جہاں ایندھن اور افرادی قوت سستی ہے جیسے بھارت، بنگلہ دیش اور ویت نام۔بھارت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 تا 12 روپے ہے۔جبکہ پاکستان میں حکومت نے یہ قیمت ٹیکس لگا کر  31 روپے فی یونٹ کر دی ہے۔گویا ایندھن کی قیمتیں بڑھتی رہیں تو پاکستانی برآمدات مزید کم ہوں گی۔پھر پاکستان کے شعبہ برآمد ودرآمد میں انڈراور اوور وائسنگ بھی ہوتی ہے۔اس طریق کار میں مال کی قیمت کاغذات میں کم یا زیادہ دکھائی جاتی ہے تاکہ ٹیکس بچایا یا ڈالروں میں منافع بیرون ملک بینکوں میں رکھا جا سکے۔یوں قومی خزانے تک قانونی طور پہ ڈالروں کی پوری رقم نہیں پہنچ پاتی۔نیز ٹیکس چوری سے بھی ریاست کو مالی نقصان پہنچتا ہے۔

 حکمران طبقے کی طاقتور لابی

المیّہ یہ ہے کہ بہت پہلے تھر میں ذخائر کوئلہ دریافت ہو چکے مگر ہمارے حکمران طبقے نے اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹھوس قدم کئی عشرے گذر جانے کے بعد اٹھائے۔مگر اب بھی ہماری بیشتر بجلی مہنگے درآمدی ایندھن سے بن رہی ہے۔بھارت اپنی 75 فیصد بجلی کوئلے سے بنا رہا ہے۔بھارتی بجلی گھروں میں بیشتر کوئلہ مقامی استعمال ہوتا ہے۔اس باعث وہاں بجلی کافی سستی ہے۔پاکستان میں ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔اندرون خانہ کے رازوں سے واقف ماہرین کا تو کہنا ہے کہ حکمران طبقے کی ایک طاقتور لابی بیرون ممالک سے ایندھن منگوانے کے کاروبار سے منسلک ہے۔یہ مافیا پاکستان میں مقامی کوئلہ استعمال نہیں ہونے دیتی کہ یوں وہ اپنے منفعت بخش دھندے و کرپشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

تین بڑے مسائل

وطن عزیز کے شعبہ بجلی کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے۔اول ہر سال 150 ارب روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی۔دوسرا مسئلہ بجلی چوری ہے۔ایک رپورٹ کی رو سے پاکستان میں ہر سال 300 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔چناں چہ ریاست کو ہر سال 450 ارب روپے نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔تیسرا مسئلہ سرکلر ڈیبٹ ہے۔حکومت پاکستان نے بجلی بنانے والی نجی کمپنیوں کو 2400 ارب روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔یہ رقم مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ حکومت کو 450 روپے جو وصول نہیں ہو پاتے۔

طرفہ تماشا یہ کہ حکومت بلوں کی ادائیگی کا نظام بہتر اور بجلی چوری روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے بجلی کی قیمت بڑھا دیتی ہے تاکہ اپنا خسارہ پورا کر سکے۔گویا سارے خسارے کا بوجھ عوام پہ ڈال دیا جاتا ہے۔آخرکار ہر شے کی قیمت میں اضافے کا نتیجہ مہنگائی کی صورت عام آدمی ہی کو بھگتناپڑتا ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے صنعت وتجارت وکاروبار کو نقصان پہنچتا ہے۔ان کی سرگرمیاں سست ہونے سے بیروزگاری بڑھتی ہے۔حکومت کو ساری صورت حال کا جائزہ لے کر ایندھن کی قیمتیں بڑھانا چاہیں۔

افراط زر کا معاملہ

حکومت اندرون ملک جن مالیاتی اداروں سے قرضے لے، انھیں نوٹ چھاپ کر قرض لوٹاتی ہے۔مگر اس طرح افراط زر جنم لیتا ہے یعنی ملک میں کرنسی نوٹوں کی کثرت ہو جاتی ہے جو مہنگائی پیدا کرنے والا عمل ہے۔پاکستانی حکومت بھی نوٹ چھاپ کر مقامی مالیاتی اداروں کو قرضے واپس کررہی ہے ۔چناں چہ افراط ِزر بھی مہنگائی میں اضافہ کرنے کا عمل بن گیا۔بیرونی قرضے عالمی تجارتی کرنسیوں مثلاً ڈالر، یورو،پاؤنڈ وغیرہ میں ادا کرنے ہوتے ہیں۔ان میں سب سے اہم کرنسی ڈالر ہے کیونکہ ہر ملک اسی امریکی کرنسی میں اپنے ذخائر زرمبادلہ رکھتا ہے۔حال ہی میں جب سری لنکن حکومت کے پاس ڈالر ختم ہوئے تو اس نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا۔مطلب یہ کہ اس نے قرض دینے والے بیرونی ممالک اور اداروں کو ڈالر میں ادائیگی کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔

اچھے اقدام

حکومتیں آمدن بڑھانے کے لیے نئے ٹیکس لگاتی یا ٹیکسوں کی شرح بڑھاتی ہیں۔جیسے حالیہ بجٹ میں مزید 440 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے۔اگرچہ یہ اچھی بات ہے کہ ان کی اکثریت ڈائرکٹ ٹیکس ہیں جو امرا پہ لگے۔اسی طرح ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والوں پہ صرف ایک سو روپے سالانہ ٹیکس لگا کر انھیں عمدہ ریلیف دیا گیا۔ چھوٹے کاروباریوں کی انکم ٹیکس حد 8 لاکھ روپے کر کے انھیں بھی ریلیف ملا۔گو یہ حد دس لاکھ ہوتی تو بہتر تھا۔ایف بی آر کو چاہیے کہ تنخواہ داروں اور چھوٹے کاروباریوں کو آسانی سے انکم ٹیکس فارم بھرنے کی سہولت مہیا کرے کیونکہ ان کی اکثریت آن لائن فارم بھرنے کا پیچیدہ کام نہیں کر سکتی۔انھیں پھر وکیل کا خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

چند تجاویز

پاکستان کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے چند تجاویز پیش ہیں:

٭…حکومت اپنے اخراجات میں کم از کم ایک ہزار ارب روپے سالانہ کمی لائے۔

٭…ایسے اقدامات کرے کہ سالانہ دس ارب ڈالر کی درآمدات کم ہو جائیں۔اس طرح کثیر غیر ملکی زرمبادلہ بچ سکے گا۔اس سلسلے میں عوام کو بھی قربانی دینا ہو گی۔مثلاً یہ کہ وہ باہر کی اشیا کم سے کم استعمال کریں۔

٭…امرا پہ مزید ٹیکس لگائے۔مثلاً جو پاکستانی پانچ کروڑ روپے ماہانہ کماتا ہے، اس کی زرعی زمینوں، پلاٹوں، گاڑیوں، سٹاک مارکیٹ میں شئیروغیرہ پہ ٹیکس لگ جائے۔اسی طرح بڑی کمپنیوں پہ ٹیکس لگ سکتا ہے۔اس طریقے سے ایک ہزار ارب روپے سالانہ حاصل کیے جائیں۔

٭…حکومت برآمدکنندگان کو سستی بجلی مہیا کرے۔ان پہ کم ٹیکس لگائے اور مختلف سہولتیں دے۔مقصد یہ ہو کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ جائے۔بنگلہ دیش، ویت نام اور بھارت نے یہ حکمت عملی اپنا کر اپنی برآمدات بڑھائیں اور اپنی معیشت مضبوط بنا لی۔

The post مملکت کا دیوالیہ ہونا بُرا ہے یا اچّھا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Mq6kO3u

ریٹائرڈ ججزکو گاڑی دینے کی تجویز باعث شرم، جسٹس فائزعیسٰی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ریٹائرڈ ججز کو گاڑی فراہم کرنے کی تجویز کو نامناسب اور باعث شرم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو لکھے گئے خط میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فل کورٹ کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو مراعات دینے کی مخالفت کی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہاکہ ریٹائرڈ ججز کو گاڑی فراہمی کی تجویز نامناسب اور باعث شرم ہے، عدالتی ضابطہ اخلاق اور حلف کے تحت جج خود کو مراعات کے لیے عہدے کا استعمال نہیں کر سکتا۔ آخری فل کورٹ میٹنگ 12 دسمبر 2019 کو ہوئی، انصاف کی فراہمی کو متاثر کرنے والے کئی اہم معاملات 2019 سے توجہ طلب ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ کی ان معاملات کے بجائے نظر عوامی وسائل کی طرف ہے، رجسٹرار نے فل کورٹ کی منظوری کیلیے ایک سرکلر بھجوایا جس میں ریٹائرڈ ججز کو گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے فل کورٹ کی منظوری مانگی گئی ہے۔

انھوں نے کہاکہ مجھے یکم جون کو  یہ انتہائی باعث شرم تجویز موصول ہوئی، اسی روز رجسٹرار سے کہا کہ وہ قانون یاضابطہ بتائیں جس میں فل کورٹ کو یہ اختیار حاصل ہے، رجسٹرار  بجائے غیر قانونی کام روکنے کے یہ کہہ رہے ہیں کہ جج اپنے حلف سے روگردانی کریں، ریٹائرڈ ججز کے لیے مراعات کی تجویز دینا جج کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ریٹائر ہونے کے بعد اس کا براہ راست فائدہ ہم ججز کو ہوگا، ججز کے حلف میں شامل ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گا، ریٹائرڈ ججز کیلیے مراعات  کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ ہم بطور جج  اپنا عہدہ ذاتی فائدے کیلیے استعمال کریں گے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگا۔ رجسٹرار اور ہم ججز کو علم ہونا چاہیے کہ ہمارے عہدے کے تقاضے کیا ہیں، رجسٹرار کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ ہر جج کی جانب سے کچھ بھی کر سکتا ہے، ریٹائرڈ جج کو کسی بھی قسم کی مراعات دینے کی تجویز سے اختلاف کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے کچھ ماہ پہلے فل کورٹ میٹنگ بلائی، اس فل کورٹ میٹنگ میں ریٹائرڈ چیف جسٹس کے لیے گریڈ 16 کے سیکرٹری کی منظوری لی گئی، فل کورٹ سے 2018 میں منظوری اس وقت لی گئی جب مجھ سمیت کئی ججز چھٹیوں پر تھے،جب فل کورٹ منٹس منظوری کے لیے مجھے بھجوائے گئے تو میں نے اعتراض لگایا اور اختلاف کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت جس کے مقدمات عدلیہ کے سامنے ہوں وہ فل کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کرسکتی؟ ۔

 

The post ریٹائرڈ ججزکو گاڑی دینے کی تجویز باعث شرم، جسٹس فائزعیسٰی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XFRGUx9

ملیر اور کورنگی میں خودکشی کے دو واقعات رپورٹ

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں خود کو گولی مار کر جبکہ ملیر میں پھندا لگا کر خودکشی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے سیکٹر 51 سی یحیٰ تھلے والی گلی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ فیصل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔  جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن زاہد لودھی نے بتایا کہ واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے اور جو اسلحہ استعمال ہوا ہے وہ غیر قانونی جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

دریں اثنا ملیر سٹی کے علاقے میں گھر سے 22 سالہ روشن کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے جبکہ متوفی کھلونے فروخت کرتا اور وہ مالی تنگدستی سے پریشان تھا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post ملیر اور کورنگی میں خودکشی کے دو واقعات رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Rn2aNMH

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہوگا

 کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہوگا5331 نشستوں پر 21298 امیدوار مدمقابل ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، مختلف کیٹگریوں کی5331 نشستوں پر 21298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

14 اضلاع میں ووٹرز کی کل تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680  ہے جن کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، 14 اضلاع میں 9290 ہزار  پولنگ اسٹیشنز اور 29970 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 1985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3448 کو حساس قرار دیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے گا۔

سکھر ، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے جن 14 اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی،خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص،عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 887 یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مشترکہ 887 نشستوں میں سے 135 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں اس طرح اب 752 نشستوں پر 3190 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ضلع کونسلر کی 794 نشستوں میں سے 107 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب اور 687 نشستوں کے لیے 2604 امیدواروں میں انتخابی جنگ ہوگی۔ یونین کمیٹی اور یونین کونسل  کے وارڈز کونسلرز کی 3548 نشستوں میں سے 622 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب جبکہ 2926 نشستوں کے لیے 9744 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

ٹاؤن کمیٹیوں کے وارڈ کونسلرز کی 694 نشستوں میں سے 68 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب اور 626 پر 3325 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز کونسلرز کی 354 نشستوں میں سے 14 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب جبکہ 340 پر 2435 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

دوسری جانب الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کے ساتھ رینجرز کوئیک رسپانس کیلیے موجود ہوگی، فوج سے بھی رابطہ ہے، الیکشن شفاف بنانے کیلیےکیمرے لگائے گئے ہیں اور  سیکیورٹی کا موثر سسٹم وضح کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ڈسکہ کا معاملہ سب کے سامنے ہے, امیدواروں کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

The post سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BIhn9XT

گاڑیوں پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس میں ایک فیصد کمی

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیم شدہ فنانس بل 2022 کے تحت گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ہےجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فنانس بل 2022 کے تحت ایف بی آر نے بعض اثاثوں کی کیپیٹل ویلیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، فراہم کردہ نرخوں پر اثاثوں کی قیمت پرٹیکس لگایا جائے، جسے کیپٹل ویلیو ٹیکس 2022 کہا جائے گا۔

کیپٹل ویلیو ٹیکس پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیئت کی موٹر گاڑیوں پر وصول کیا جائے گا، فنانس بل 2022 میں ترمیم کے ذریعے سی وی ٹی کو اب 2 سے کم کر کے 1کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی فراہم کر دیا ہے ۔

ایف بی آر کے مطابق در آمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کے طور پر درآمدی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا، تاہم پاکستان میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانیوالی گاڑیوں کی وہ قیمت ہوگی جس پر موٹر گاڑی مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر فروخت کرتا ہے،نیلامی کی صورت میں لگنے والی قیمت کوسی وی ٹی کیلئے تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کلکٹرکسٹمز موٹر گاڑی کی درآمد کے وقت درآمدی قیمت پر مروجہ شرح کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس وصول کرے گا جبکہ مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر موٹر گاڑی کے خریدار سے پہلے شیڈول میں وضع کردہ شرح پر فروخت کی قیمت پر ٹیکس وصول کرے گا۔

The post گاڑیوں پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس میں ایک فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ud5DBYm

Friday, 24 June 2022

چین نے امداد فوج کے کہنے پردی شہباز کو100روپے نہیں ملتے،شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پردی شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا۔ اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سپر ٹیکس صنعتوں کو اور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔ہرکوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔کفن اورقبر کا ریٹ دگنا ہوگیا ہے۔ غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔

The post چین نے امداد فوج کے کہنے پردی شہباز کو100روپے نہیں ملتے،شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9VGiJ4c

ق لیگ میں پھوٹ، چوہدری شجاعت کے بھائی کا نئی جماعت بنانے کا اعلان

گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کرینگے، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔

اس موقع پر ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں، ن لیگ کی حکومت چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے۔

The post ق لیگ میں پھوٹ، چوہدری شجاعت کے بھائی کا نئی جماعت بنانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/m2UWdgi

طالبان کا زلزلہ زدہ افغانستان کی مدد کرنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے اظہارِتشکر

کابل: طالبان کی حکومت نے پاکستان، متحدہ عرب امارات، بھارت اور دیگر دوست ممالک اور امدادی تنظیموں کا حالیہ مہلک زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ 

طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ زلزلے، سمندری طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہیں، ہم بھی ماضی کی دیگر مشکلات کی طرح اس آزمائش کو برداشت کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صبر سے کام لیتے ہیں اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔

سراج الدین حقانی نے انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی محفوظ دنیا کے لیے دعا کرتے ہیں جس میں تمام لوگ راحت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں۔

 

واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے طبی سامان کی کمی ہے۔ زلزلے سے ایک ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا جمعہ کو آنے والے آفٹر شاک کے نتیجے میں مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

The post طالبان کا زلزلہ زدہ افغانستان کی مدد کرنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے اظہارِتشکر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sXPJLlK

کابینہ کمیٹی کا اسٹیل مل کی بحالی کا فیصلہ

 اسلام آباد: چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کا حکومتی پلان تیار کرلیا، کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور پر اسٹیل ملز کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نجکاری کمیشن کی جانب سے موجودہ نجکاری پلان کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کا حکومتی پلان بھی پیش کیا اور کمیٹی کو باؤ اسٹیل کے وفد کے حالیہ کامیاب دورے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، باؤ اسٹیل دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی ہے جو اسٹیل ملز خریدنے والی چار کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اجلاس سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور اسٹیل ملز کی بحالی کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد وزیر خزانہ نے کمیٹی کی وزارت صنعت، پاور ڈویژن اور بحری امور کو نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے این پی پی ایم سی ایل کی نجکاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دی، جس میں وزیر پاور ڈویژن، چیئرمین نجکاری کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شراکت داری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد کابینہ کمیٹی نے بجلی کی ایک تقسیم کار کمپنی کو رعایتی انتظام کی ہدایت کی، اس دوران کمیٹی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو منتقل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

The post کابینہ کمیٹی کا اسٹیل مل کی بحالی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nYElH8t

توانائی بحران: کاروباری اوقات کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ  بجلی کی بچت کے حوالے سے کاروباری اوقات کا اطلاق ہفتے کے دن نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بچت کے حوالے سے کاروباری اوقات جاری کیے گئے تھے.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ان اوقات کا اطلاق ہفتے کے دن لاگو نہیں ہوگا۔

The post توانائی بحران: کاروباری اوقات کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uK6pmcj

سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کا ڈیزائن جعلی قرار

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت نے ملک کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے منظور شدہ ڈیزائن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب  سوشل میڈیا کے زریعے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن سامنے لایا گیا تاہم اسٹیٹ بینک نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

The post سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کا ڈیزائن جعلی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sOtiJgp

سابق بلدیاتی چئیرمین انتخابی جلسے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 7 کی ضمنی انتخابی مہم کے دوران سابق بلدیاتی چئیرمین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق بلدیاتی چئیرمین کلر سیداں شیخ عبد القدوس ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کی انتخابی مہم میں شریک تھے،انتخابی جلسہ  سے خطاب  کے بعد اپنی نشست پر بیٹھے ہی تھے کے اچانک طبعیت بگڑگئی، جس پر ساتھ میں بیٹھے لوگوں نے سنبھالنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں اسپتال منتقل کئے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے  شیخ عبدالقدوس کی موت کی تصدیق کی، ڈاکٹروں کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے سبب شیخ عبدالقدس کی موت واقع ہوئی۔

The post سابق بلدیاتی چئیرمین انتخابی جلسے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CxXOTm5

رانا ثنا اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کے لئے ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں بجلی اورسردیوں میں گیس نہیں ملے گی۔آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔ پیٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔

The post رانا ثنا اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ETlSyYB

Thursday, 23 June 2022

پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 309 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔کورونا کے 80 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 941 ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اورصوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.10 ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.38،اسلام آباد میں 1.63 ، راولپنڈی 1.52،مردان میں 4.76،  پشاورمیں 2.24، گلگت میں 1.42 اور میرپور آزاد کشمیرمیں 2.38فی صد ریکارڈ کی گئی۔

The post پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4udPsq5

وزیر اعظم کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد/کابل: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیر اعظم نے افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع اور مادی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور افغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس میں ہنگامی ادویات، خیموں، ترپالوں اور کمبلوں کی ترسیل شامل ہے۔

شہباز شریف نے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو پاکستانی اسپتالوں میں علاج کے لیے کھول دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے دونوں عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عزم ہے۔

The post وزیر اعظم کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LEDCOqm

ہیروئن کپڑے میں جذب کرکے جاپان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسلام آباد: اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

منشیات بیڈ شیٹوں میں جذب کرکے کورئیر کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی ٹیموں نے چاندنی چوک راولپنڈی میں نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے چکوال کے رہائشی اشفاق حسین کی جانب سے جاپان کے لیے بک کروائے گئے پارسل کو کھول کر چیک کیا تو پارسل میں پیک کی گئی 18 بیڈ شیٹوں میں مہارت سے جذب کرکے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی، جسکا بیڈ شیٹوں سمیت مجموعی وزن 11 کلو گرام نکلا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن کو کپڑے سے الگ کرنے اور مقدار کا تعین کرنے کے لیے قبضے میں لی گئی بیڈ شیٹوں و پارسل کو لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post ہیروئن کپڑے میں جذب کرکے جاپان اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1XBwUnM

جنوبی وزیرستان میں کباڑ کی دکان میں دھماکا،ایک بچہ جاں بحق،تین زخمی

 پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کباڑی ناکارہ مارٹر گولہ توڑنے میں مصروف تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اسپتال میں زیرعلاج بچوں میں سے ایک بچہ عبدالمالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

The post جنوبی وزیرستان میں کباڑ کی دکان میں دھماکا،ایک بچہ جاں بحق،تین زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1WYwy4X

Wednesday, 22 June 2022

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کی تیاریاں مکمل

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 14 اضلاع میں پولنگ کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔

ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، مختلف کیٹگریوں کی 6083 نشستوں پر 22050 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 1081 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ 95 لاکھ 44 ہزار 790 بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے 14 اضلاع میں 9290 پولنگ اسٹیشن اور 29977 پولنگ بوتھ بنائے ہیں، 102682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ بلدیاتی انتخابات میں خدمات انجام دے گا۔ 1504 نشستوں کے لیے 3942 امیدواروں کے مطابق مقابلہ ہوگا۔

The post سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کی تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NRihZ5E

شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دینے والا ملزم گرفتار

 کراچی: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات عملے نے ایک شخص کو گرفتار کر کے جعلی لائسنس سمیت دیگر دستاویز، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ عمران صدیقی نے بتایا کہ انھیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کچھ افراد بھاری معاوضہ وصول کر کے سادہ لوح شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دے رہے ہیں جس پر انھوں نے کڑی نگرانی شروع کر دی اور گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے باہر ایک شخص آنے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے رابطہ کر رہا ہے جس پر انھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر اسد اللہ شیخ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لیکر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے راؤ مجیب عالم نامی شخص کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا جس کا اپنے دفتر سے ریکارڈ چیک کرایا گیا تو وہ جعلی نکلا جس پر پولیس افسر نے ملزم محمد احسان کو گرفتار کر کے کلفٹن پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔

ڈی ایس پی عمران صدیقی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران موبائل فون ، نقدی اور ویکسی نیشن کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے دوران ایک نامعلوم شخص نے پولیس افسر اور دیگر اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی ہے جسے سامنے آنا پر شناخت کیا جا سکتا ہے تاہم کلفٹن پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دینے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l0B4tcn

پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ

 اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔

آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ایک ہزارافراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

The post پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yf05OWv

Tuesday, 21 June 2022

قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی،شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہوگا۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہو گا۔ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے۔ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔

 

The post قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی،شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Dlf2ZC9

پاکستان نے بھارت میں توہین رسالت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کی طرف سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پراسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہارکیا ہے اورمقدس اسلامی ہستیوں اورمذہبی علامات کی توہین کی مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس تشویش کااظہاراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے منافرت پرمبنی بیانیے کامقابلہ کرنے کے بارے میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے اوآئی سی ممالک کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، یہ آزادی اظہارکے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگراس معاملے سے صرفِ نظرکیاجائے تواس سے امن اورترقی کاراستہ رک سکتا ہے اورتنازعات ،مذہبی کشیدگیوں اوربڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

The post پاکستان نے بھارت میں توہین رسالت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0oxMhr9

تحریک انصاف نے نیب ترامیم کیخلاف نواز شریف کے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد: تحریک انصاف نے حالیہ نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر لیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے ایکسپریس ٹریبیون کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ خواجہ حارث آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کریں گے، خواجہ حارث گزشتہ دو دہائیوں سے شریف خاندان کی جانب سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ان کے والد خواجہ سلطان 2000 ء میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نواز شریف کے وکیل تھے۔

خواجہ حارث اس کیس میں اپنے والد کی معاونت کی تھی، 2008 میں شریف خاندان کی پاکستان واپسی کے بعد خواجہ حارث ان کے وکیل بنے، 9 سال بعد خواجہ حارث نواز شریف کی جانب سے طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ان کی سزا کو چیلنج کرنے کے لیے وکیل مقرر ہوئے۔

The post تحریک انصاف نے نیب ترامیم کیخلاف نواز شریف کے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SfI1aNx

خیبرپختنخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان اورنوشہرہ  سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان میں تھا۔خوشاب اورگرد ونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

The post خیبرپختنخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mXoJyFz

پی ایس پی کا ضمنی انتخاب میں گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے مظاہروں کا اعلان

 کراچی: پاک سرزمین پارٹی نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کےدہشتگردوں اور قاتلوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی دہشت گرد اور قاتل سمجھتے ہیں،پاک سرزمین پارٹی کراچی کا امن کسی کوتباہ نہیں کرنے دے گی،قانونی و آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے شہید ساتھی اور اہلیان کراچی کو انصاف دلائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان کی قیمت یہاں بسنے والوں نے اپنی جانوں سے ادا کی،کراچی والوں کا خون سستا نہیں ہےکہ  کوئی بھی آکر شہر کو یرغمال بنا کر ہم پر مسلط ہو جائے،حکومت سندھ کا رویہ متعصبانہ ہےہمارے ہی ساتھی شہید اور زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوع پر نہیں پہنچی اوراب ہمارے ہی ساتھیوں کو گرفتار کرکہ ان پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

The post پی ایس پی کا ضمنی انتخاب میں گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے مظاہروں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://www.express.pk/story/2339085/1

اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 239 پریشر ہارن والی گاڑیوں اور 76 دھواں چھوڑنی والی ( ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی) گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کے وفاقی دارلحکومت میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، کسی بھی ان فٹ گاڑی کے داخلے پر سخت قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔

پولس حکام کا کہنا ہے کہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد روٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے جب کہ اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ ز کے دستے بھی اسلام آباد ایکسپریس وے ، آئی جے پی روڈ، فیض آباد اور سری نگر ہائی وے پر قانون کی عملدرآمدکو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام الناس کیلئے سوشل میڈیا اور اسلام آباد پولیس ایف ایم کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے اور اس مہم کی نگرانی خود ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کررہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

The post اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NQtJPa1

پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے جڑا ہے، آصف زرداری

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے وابستہ ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو پاکستان کے تمام غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لاکر اس کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے چودہ سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں، تعلیم حاصل کی اور تاریخ کا علم حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی جیل میں انقلابات اور مختلف معاشروں پر عمل حاصل کیا اور بس سوچتا ہی رہا‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جیل میں  اپنی روح اور ذہن کو مضبوط کیا۔ آصف زرداری نے اس امر پر زور دیا کہ  پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ضیا الحق کے دور میں سینئر لیڈروں نے جب شہید بے نظیر کا ساتھ چھوڑا تو نوجوان آگے بڑھے جس کے بعد انہیں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے نوجوانوں کو بے نظیر بھٹو کی دو کتابیں ’مشرق کی بیٹی‘ اور دوبارہ احتساب ’ری کنسیلیئشن‘ لازمی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔

The post پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے جڑا ہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NRHGcBZ

خیبرپختونخوا، نایاب چھپکلییاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 پشاور: محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے نایاب جھیکو چھپکلییاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریسس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف نے بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے دو ملزمان کو 15 نایاب جھیکو چھپکلییوں سمیت گرفتار کرلیا۔

وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نایاب جانوروں کی غیرقانونی طور پر بین الاقوامی تجارت میں ملوث ہیں۔

1

دونوں ملزمان کا تعلق کاکول ایبٹ آباد اور ہری پور سے ہے جبکہ مزید کارروائی کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وائلڈ لائف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھپکلییوں کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔

2

The post خیبرپختونخوا، نایاب چھپکلییاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X1uhCq9

Monday, 20 June 2022

لیاقت آباد سپر مارکیٹ  میں آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان خاکستر

 کراچی: لیاقت آباد کے علاقے کی سپر مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آتش زدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق لیاقت آباد نمبر ساڑھے 8 کی سپر مارکیٹ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میزنائن فلور پر کپڑے کی دکانوں میں آگ لگی۔  جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔آ ٓگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک فائرٹینڈر اور پانی کی کمی کے پیش نظر 2 باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔

آتش زدگی کے دوران متعدد دکان داروں نے جلتی دکانوں سے بچا ہوا کپڑا نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بعد ازاں 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔متاثرین کے مطابق مارکیٹ میں تقریباً 35 کپڑے ، بیڈشیٹ اور کارپٹ وغیرہ کی دکانیں ہیں، جو آگ سے متاثر ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

دکان داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے متاثرین کی مدد کرے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گاڑیاں بروقت پہنچیں، یہی وجہ ہے کہ جلدی آگ پر قابو پالیا گیا۔ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے ۔  آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

The post لیاقت آباد سپر مارکیٹ  میں آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان خاکستر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9mgcEJ4

کراچی میں 3 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

 کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مقابلوں میں پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سب مشین گن، پستول اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیموریہ، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے ہوئے۔ تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل نیاز منزل ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 30 سالہ سلیم عرف موٹا ولد خلیل احمد کے نام سے کی گئی، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اللہ والا ٹاؤن کے ڈی اے پلیہ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر اخلاق احمد نے بتایا کہ ملزم کی شناخت36 سالہ شہزاد ولد جمال الدین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک سب مشین گن بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن پولیس نے سیکٹر نائن ای گورنمنٹ اسکول کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک  ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ملزم کی شناخت 24 سالہ جنید احمد ولد کلیم احمد کے نام سے کی گئی ، جس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشنل ، 3 چھینے گئے موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

The post کراچی میں 3 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rw7I8h1

کراچی کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

ایسکپریس نیوز نے فائر بریگیڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ لیاقت مارکیٹ میں کپڑوں کی دکانوں میں پیش آیا۔

فائر حکام نے کا کہنا تھا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 

The post کراچی کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں آتشزدگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/unKRCPW

یہی وقت ہے کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے روڈ میپ بنایا جائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے روابط پچھلے 75 سالوں میں مثالی رہے ہیں، یہی وقت ہے کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے روڈ میپ بنایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں  کے ایک  وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان میں سعودی  عرب کے  سفیر، کمرشل اتاشی، پاکستانی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے تاجران اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات  پچھلے  75 سالوں میں مثالی رہے ہیں اور سعودی عرب نے سیاسی، سفارتی اور  معاشی محازوں پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں، مجھے سعودی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

https://ift.tt/mdbWeqB

ان کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت بڑھانے اور معاشی تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے روڈ  میپ بنایا جائے، پاکستان میں ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں، سعودی عرب نے حالیہ سالوں میں بہت ترقی کی ہے اور سعودی عرب  نے اپنے اسلامی تشخص اور کلچر  کو برقرار رکھتے ہوئے ماڈرنائزیشن کو اپنایا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان میں سعودی کمپنیوں اور تاجران کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے جائیں، پاکستان اور سعودی عرب کی کاروباری برادری تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتی ہیں۔

The post یہی وقت ہے کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے روڈ میپ بنایا جائے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MC0R6t5

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...