لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر باپ بیٹی پر ڈنڈے برسا دیے، جس کے نتیجے میں 65 سالہ یوسف جاں بحق اور اس کی بیٹی زینب زخمی ہوگئی۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش مردہ خانہ منتقل کی جب کہ 24 سالہ زینب کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمی لڑکی کے مطابق دو نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور تشدد کیا۔
دوسری جانب آئی ی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
قبل ازیں ایس پی صدر پولیس نے نفری اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
The post نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر حملہ، باپ جاں بحق، بیٹی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/g6d8K2N
No comments:
Post a Comment