Urdu news

Saturday, 18 June 2022

طالبہ کو بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ دینے کا حکم

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی انتظامیہ کو درخواست گزار طالبہ تشا کماری کو ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلے دینے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلوں کے دوران بے ضابطگیوں سے متعلق اہلیت کے باوجود نظر انداز کرنے پر تشا کماری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ خالی نشستوں پر 65 فیصد تک نمبرز والوں کو داخلے دیے گئے، 84 فیصد نمبرز کے باوجود میری موکلہ کو نظر انداز کیا گیا۔

ایم بی بی ایس داخلوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کروائی جائیں، ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلے کی ہدایت دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کالج میں کم نمبرز والوں کو داخلے دیے گئے جبکہ درخواست گزار کے نمبرز زیادہ ہیں، درخواست گزار کو ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلہ دے کر آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

The post طالبہ کو بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NhUWq8F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...