لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاق اور صوبائی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مرکز اور صوبوں کا بجٹ ظالمانہ اور عوام دشمن ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کردہ فنانشل ڈاکومنٹ (بجٹ) قوم پر ڈرون حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’تینوں بڑی جماعتیں ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی ذمہ دار ہیں، سودی بجٹ اور پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں‘۔
سراج الحق اعلان کیا کہ ’ 25 جون کو حکومت کے عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے جائیں گے‘۔
جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ ’ہم عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے، جماعت اسلامی حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائے گی۔
The post عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7bsJaHQ
No comments:
Post a Comment