Urdu news

Monday, 13 June 2022

اٹک، 10 سالہ بچی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے شہر اٹک کے فقیر آباد گاؤں میں 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے فقیر آباد گاؤں میں 10 سالہ بچی ٹیوشن سے پڑھ کر واپس گھر آئی اور کھیلنے کے لیے باہر نکلی تاہم دوبارہ گھر نہ لوٹی، تو گھروالوں اور اہل علاقہ نے تلاش شروع کی لیکن رات 3 بجے کے قریب کمسن بچی کی لاش مقامی قبرستان کے قریب سے ملی۔

پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ فارنزک لیبارٹری ماہرین کو کرائم سین پر طلب کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمر سلامت موقع پر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کو حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

The post اٹک، 10 سالہ بچی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rjuBg6y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...