Urdu news

Monday, 13 June 2022

امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں میں ناچ رہی ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہوچکا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلیاں کھیل تماشا بن چکی ہیں۔وزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

The post امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں میں ناچ رہی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eD2Ufxv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...