Urdu news

Friday, 17 June 2022

سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی جانب سے پاکستان کے بارے میں مثبت رائے سامنے آںے کے بعد کہا ہے کہ سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی جانب سے فیٹف اور سی ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایکش پلان پر عمل کرنے سے ملک کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں قائم کور سیل اور  قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، کور سیل کی کاوشوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا جبکہ سول اور ملٹری ٹیموں نے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔

 

 

 

The post سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7YiSp9V

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...